رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کا اے ڈی سی فنانس رانا امجدعلی کے ہمراہ سہولت بازاربچیکی اور موڑکھنڈا کا اچانک دورہ۔ ضلع بھر کے تمام سہولت بازاروں میں وافر مقدار میں اچھی کوالٹی کی اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔مقررہ نرخوں سے زائد وصولی پر سبزی کی ایک دوکان سیل جبکہ غیر قانونی گیس ری فنلنگ کرنے والی ایجنسی کو بھی سیل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور نےوزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر کے تمام سہولت بازاروں میں وافر مقدار میں اچھی کوالٹی کی اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنا دیا ہے،سہولت بازاروں میں آٹا،چینی ، سبزیوں، پھلوں اور دالوں ودیگر اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر دستیاب ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ننکانہ صاحب کے نواحی قصبہ بچیکی اور موڑکھنڈا میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے سستے سہولت بازار میں اشیائے خوروں نوش کے سٹالوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) رانا امجد علی،ٹاﺅن کمیٹی کا عملہ،مارکیٹ کمیٹی کا عملہ ودیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے سہولت بازار میں سبزیوں پھلوں، کریانہ، چینی اور آٹا کے پوائنٹس کے علاوہ سہولت بازار میں دیگر سٹالز کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ خریداری کے لئے آنے والے شہریوں سے حکومتی ریلیف کے تحت قیمتیں کم ہونے اور معیار کے بارے بھی دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کا کہناتھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے قائم کیے گئے سستے سہولت بازاروں میں عوام الناس کی سہولت کے لیے سہولت بازاروں میں سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ کی حکومتی نرخوں پردستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے حکومتی نرخوں سے زائد وصول کرنے والی ایک دوکان کو سیل کیا جبکہ غیر قانونی طور پر گیس ری فیلنگ کرنے والی ایک عدد ایجنسی کو بھی سیل کردیا گیا ۔انہوں نے گراں فروشوں،ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آٹا،چینی،سبزیوں، پھلوں، دالوںودیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،اشیائے خورونوش کے مقررہ سرکاری نرخوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ گراں فروشی کرنے والوں کو نہ صرف بھاری جرمانہ کیا جائے گابلکہ مصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والوںکے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved