کوئٹہ: سکیورٹی اداروں نے مستونگ دھماکے میں ملوث ہونے اور سہولت کاری کے شبے میں 8 افراد کو حراست میں لے لیا۔

باغی ٹی وی: سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مختلف آپریشنز کیے جارہے ہیں،حراست میں لیےگئے افراد کی نشاندہی پر مزید کارروائیاں کی جارہی ہیں تاہم خود کش حملہ آورکی شناخت کےحوالے سے تاحال ڈیٹا موصول نہیں ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈی این اے اور فارنزک کی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئیں جب کہ حملہ آور کی شناخت کے لیے دیگر ذرائع بھی استعمال کیے جارہے ہیں مستونگ خودکش دھماکےکی تحقیقات اور نتائج میں کچھ وقت لگےگا۔

بھارت: کلاؤڈ برسٹ کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال نے تباہی مچادی

واضح رہے کہ مستونگ میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں خودکش دھماکا ہوا تھاجلوس روانگی کی تیاری کے وقت خود کش دھماکا کیاگیا۔ جلوس کے شرکا نعت خوانی میں مصروف تھے کہ جلوس میں شامل گاڑی کے قریب دھماکا ہوا عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکے کی شدت کی وجہ سے ان کے کان بند ہوگئے تھے، کچھ لوگ لاشوں اور زخمیوں کی حالت دیکھ کر بے ہوش ہوگئے تھے خودکش دھماکے میں 59 شہید ہوئے دھماکے میں 60 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اینٹی کرپشن مقدمے میں خاور مانیکا کو جیل بھجوا دیا گیا

Shares: