سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض )شارٹ سرکٹ کے باعث کار کو آگ لگ گئی
تفصیل کے مطابق سیالکوٹ میں چوکی لاری اڈہ کے علاقہ کرسچن ٹاون گھر میں کھڑی گاڑی کو سٹارٹ کرتے ہی شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی
ریسکیو1122 نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پایااور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔ گھر کے مالک سرخاب کے مطابق 11لاکھ مالیت کا سامان (سوزوکی گاڑی، واشنگ مشین، ڈرائیر وغیرہ ) جل گئے
جبکہ ریسکیو1122 کے فائرفائیٹرز نے بروقت کارروائی کرکے 20 لاکھ مالیت کا سامان اور گھر کو بچا لیا گیا۔

Shares: