ممبئی: بالی وڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملے کی کوشش کے معاملے میں پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، ممبئی پولیس نے مغربی بنگال کے ضلع نادیہ سے ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے، جسے راہداری ریمانڈ پر ممبئی منتقل کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق، خاتون کا تعلق مرکزی ملزم سے تھا اور وہ ان کے ساتھ رابطے میں تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اس خاتون کے نام پر رجسٹرڈ موبائل سم کا استعمال کر رہا تھا۔ دونوں ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے تھے اور خاتون نے مبینہ طور پر ملزم کی معاونت کی تھی۔پولیس کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مرکزی ملزم غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوا تھا اور خاتون سے رابطے میں تھا۔ ممبئی پولیس نے مزید کہا ہے کہ خاتون کو ممبئی منتقل کر کے تفتیش کی جائے گی، جس سے تحقیقات میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔
اس کیس کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے اور پولیس تحقیقات میں مسلسل مصروف ہے تاکہ اس واردات کے تمام پہلوؤں کو بے نقاب کیا جا سکے۔
یہ واقعہ 16 جنوری کو رات 3 بجے کے قریب سیف علی خان کے ممبئی کے باندرا میں واقع گھر پر پیش آیا تھا، جہاں ایک شخص نے ان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی۔ تاہم، سیف علی خان نے مزاحمت کی اور اس حملے کو ناکام بنایا۔مزاحمت کے دوران سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں انہیں چھ زخم آئے، جن میں سے دو گہرے تھے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا اور کئی روز تک علاج کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔اس حملے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور اس کیس میں ایک مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کی شہریت مبینہ طور پر بنگلادیشی بتائی گئی تھی۔
سیف علی خان نکلے سخت سیکوٹی میں گھر سے باہر
سیف علی خان کیس : ممبئی پولیس کی تحقیقات ایک نئے موڑ میں داخل
سیف علی خان کے علاج کیلئے25 لاکھ ، میڈیکل کلیم کی منظوری پر سوالات اٹھ گئے
سیف علی خان حملہ،پولیس نے ملزم اور سیف کے خون آلود کپڑے تحویل میں لےلئے
کرینہ کپور نے سیف کو کیوں چھریاں ماریں؟ہسپتال رپورٹ،مزید سوالات








