بھارتی اداکارسیف علی خان اور کرینہ کپور نے عید کی خوشیوں کو اپنے خاندان کے ساتھ منایا، جس میں سوہا علی خان و دیگر شامل ہوئے۔ عید کی اس تقریب میں جہاں صبااور سوہا مختلف شیڈز آف گرین میں ملبوس تھیں، وہیں سیف علی خان نے سفید کرتا زیب تن کیا۔ کرینہ کپور نے میک اپ سے پرہیز کرتے ہوئے فلورل پرنٹڈ سوٹ میں نظر آئیں.
صبا پٹودی نے اپنی انسٹاگرام پر عید کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں اور ان تصاویر کے ساتھ کیپشن لکھا، "عید کے لمحے۔ خاندان سب سے اہم ہے… شکریہ بھائی اس خوبصورت لنچ کے لیے اور سوہا، بیبو اور کمل نے بھی اس لمحے کو خاص بنایا۔”
عید کی تیاری میں سیویاں ایک لازمی جزو ہیں، اور سوہا علی خان نے اس موقع پر کمل کملو کا ایک ویڈیو شیئر کیا، جس میں وہ عید کے لیے سیویاں بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ سوہا نے ویڈیو اور فیملی جیم تصاویر کے ساتھ لکھا، "کیا عید سیویاں کے بغیر مکمل ہو سکتی ہے؟ ہماری طرف سے عید مبارک ہو۔”
جمعرات کے روز، کرینہ کپور نے اپنے مداحوں کو ایک پرانی تصویر دکھائی جس میں سیف علی خان اور وہ دونوں کیمرے سے دور نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر میں سیف علی خان نے اپنے کیژول انداز میں لباس پہنا تھا جبکہ کرینہ کپور نے لیدر جیکٹ کے ساتھ اپنی منفرد شخصیت کو اجاگر کیا۔ دونوں صوفے پر بیٹھے ہوئے تھے اور سامنے ایک لکڑی کی میز رکھی تھی۔ کرینہ نے اس تصویر کو "تھرو بیک تھرسڈے پارٹ 2” کے عنوان کے ساتھ شیئر کیا اور ایک سرخ دل کا ایموجی بھی ڈالا۔ �
سیف علی خان اور کرینہ کپو ر میں طلاق کی پیشگوئی
سیف علی خان کا سیکورٹی لینے سے انکار
سیف علی خان چاقو حملے میں صحتیابی کے بعدپہلی بار تقریب میں شامل