بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملے کے کیس میں ممبئی پولیس نے گرفتار بنگلادیشی شہری کی ضمانت کی درخواست کی سخت مخالفت کردی ہے۔ پولیس نے عدالت کو بتایا ہے کہ ملزم کے خلاف ’ٹھوس شواہد‘ موجود ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، ممبئی کی سیشن کورٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں پولیس نے کہا کہ فرانزک رپورٹ سے واضح ہوا ہے کہ حملے میں استعمال کیا گیا چاقو اور اس کے ٹکڑے، جو اداکار کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب سے اور جائے وقوع سے ملے، ملزم سے برآمد ہونے والے ہتھیار سے مماثلت رکھتے ہیں۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ یہ تینوں ٹکڑے اسی ہتھیار کا حصہ ہیں جس سے سیف علی خان پر وار کیے گئے۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ ان شواہد کی بنیاد پر ملزم کو ضمانت نہ دی جائے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ 16 جنوری کو پیش آیا تھا، جب باندرہ کے پوش علاقے میں واقع سیف علی خان کے 12ویں منزل پر موجود اپارٹمنٹ میں ایک شخص نے داخل ہو کر ڈکیتی کی کوشش کے دوران اداکار پر چاقو سے حملہ کر دیا تھا، جس سے وہ زخمی ہو گئے تھے۔پولیس نے واقعے کے فوراً بعد ملزم کو گرفتار کر لیا تھا، جو کہ بنگلادیشی شہری بتایا گیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

وزیراعظم نے اسکلز ایمپیکٹ بانڈ کی منظوری دے دی

نیو میکسیکو کی یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، کیمپس بند

لیاری عمارت حادثہ: سعید غنی نے ذمہ داری قبول کر لی

Shares: