سیف علی خان کو اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کو انعام

saif ali

بالی ووڈ کے اداکار سیف علی خان کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا کو انعام دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، سیف علی خان کو بروقت اسپتال پہنچانے پر رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا کو 11 ہزار روپے کا انعام دیا گیا ہے۔ یہ انعام ایک سماجی ادارے کی جانب سے دیا گیا ہے۔بھجن سنگھ رانا کا کہنا تھا کہ انہیں کسی قسم کی مالی منفعت کی توقع نہیں تھی، بلکہ ان کا مقصد صرف سیف علی خان کی مدد کرنا تھا۔ انہوں نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "پیسوں کا نہیں، صرف مدد کا سوچا تھا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک کسی نے ان سے رابطہ نہیں کیا تھا۔

رکشہ ڈرائیور نے اپنے تجربات کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ سیف علی خان کو اسپتال لے کر جا رہے تھے، ان کی کمر زخمی تھی اور وہ اس بات سے بے خبر تھے کہ سیف علی خان ان کے رکشے میں بیٹھے ہیں۔ وہ سمجھ رہے تھے کہ کوئی عام زخمی شخص ان کے رکشے میں سوار ہے۔بھجن سنگھ رانا نے مزید کہا کہ جب وہ اسپتال کے ایمرجنسی گیٹ پر پہنچے، تو وہاں ایک ایمبولینس نکل رہی تھی اور اسپتال کے عملے نے ہنگامہ دیکھ کر فوراً ان کی مدد کی۔ تب ہی انہیں پتہ چلا کہ ان کے رکشے میں بالی ووڈ اداکار سیف علی خان موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر مزید 10 افراد کے خلاف مقدمات

Comments are closed.