پنجاب میں سیف سٹیز اتھارٹی نے 8 ماہ کی رپورٹ جاری کردی۔ سنگین وارداتوں، اسٹریٹ کرائم کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کی گئی کالز میں کمی ریکارڈ ہوئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کار چوری کی وارداتوں میں 23 فیصد جبکہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں 20 فیصد کمی آئی۔ ڈکیتی کے رجسٹرڈ کیسز میں پچھلے سال کی نسبت 34 فیصد کمی دیکھی گئی۔رپورٹ کے مطابق 15 پر کرائم پر پراپرٹی کے بارے میں موصولہ کالز میں 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں کی 15 کی کالز میں 20 فیصد کمی دیکھی گئی، دیگر وہیکلز چھیننے کی وارداتوں کی 15 کی کالز میں 22 فیصد کمی واقع ہوئی۔ راہزنی کے رجسٹرڈ کیسز میں 15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، منشیات فروشوں کے خلاف گزشتہ سال کی نسبت 9 فیصد زیادہ مقدمات درج کیے گئے.
کراچی: گزشتہ ماہ کے دوران 5 ہزار 960 وارداتیں درج
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام تھانوں میں فری رجسٹریشن آف کرائم کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جرائم میں کمی کا رجحان پنجاب پولیس کی کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے خوش آئند ہے۔