لاہور:ملک سیف الملوک کھوکھر کو سینئر نائب صدرن لیگ لاہور مقرر کردیا گیا،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) لاہور کی تنظیم سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد 5نئے سینئر نائب صدور اور ایک ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کا اعلان کردیا ہے۔ صوبائی حلقوں کے صدوروسیکرٹریزکےلئے20اگست سے31اگست تک فارم جمع کئے جائیں گے ٕاورتنظیم سازی کا یہ عمل25ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ٕٕٕ
پاکستان مسلم لیگ نون کی جانب سے سینئر رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر کو سینئر نائب صدر لاہور مقرر کردیا گیا ۔۔اس حوالے سے کھوکھر پیلس جوہر ٹاؤن میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور مبارکباد دی گئی اس موقع پر ملک سیف الملوک کھوکھر کا کہنا ہے کہ میں اپنے قائدین کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اعتبار کرتے ہوئے مجھے ایک اہم منصب پر فائز کیا ہے اور میں کوشش کروں گا کہ پارٹی کے لئے مزید محنت کر سکوں ۔۔
سیف الملوک کھوکھرکے حوالے سے مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک نے لاہور نصیرآباد مسلم لیگ(ن)کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اعلان کے مطابق سیف الملوک کھوکھر، غزالی سلیم بٹ، کرنل رمبشر جاوید، مہر اشتیاق سینئر نائب صدر،ملک وحید کو پارٹی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور سید توصیف شاہ کو قائمقام جنرل سیکرٹری بنادیاگیاہے۔ پرویزملک نے مزید کہا پارٹی بورڈ عہدے کیلئے اہل لوگوں کے انٹرویو کئے جائیں گے۔جس کارکن کو ٹکٹ دیدیاجائے گا تو وہ جیت جائیگا۔ڈویژنل اور ضلعی سطح پر پارٹی کی سیٹوں کو مکمل کیاگیاہے۔








