سیف اللہ خالد صدر تحریک اللہ اکبر کا دورہ قصور

قصور
تحریک اللہ اکبر پاکستان کے صدر سیف اللہ خالد کا دورہ قصور، سخت سردی کے باوجود لوگوں نے شرکت کی،اقلیتی لوگوں نے بھی شرکت کی اور تعاون کی یقین دہانی کروائی

تفصیلات کے مطابق تحریک اللہ اکبر پاکستان کے صدر سیف اللہ خالد نے ضلع قصور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس میں انہوں نے کنگن پور کے علاقے منوریاں میں جلسہ سے خطاب کیا
اس جلسہ میں طارق ہدایت مسیح کو اللہ اکبر تحریک کی طرف سے اقلیتی کونسلر کی سیٹ کیلئے نامزد کیا گیا
جبکہ کوٹ سندر سنگھ کنگن پور میں بھی سخت سردی کے باوجود ہزاروں لوگوں نے جلسہ میں شرکت کی اس کے بعد سیف اللہ خالد تحصیل کوٹ رادھا کشن کے گاؤں 17 چک میں جلسہ سے خطاب کیلئے تشریف لے گئے جہاں لوگوں کے بہت بڑے ہجوم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا
اپنے خطاب میں سیف اللہ خالد نے کہا کہ ہماری سیاست انسانیت کی بقاء اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ہے
ہم اقتدار میں آئیں یا نا آئیں مگر دکھی انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے
اہلیان علاقہ نے سیف اللہ خالد و تحریک اللہ اکبر کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی

Comments are closed.