اینٹی کرپشن عدالت میں لیگی ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کی عبوری درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت ہوئی
عدالت نے کھوکھر برادران کے مزید 05 جولائی تک عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی سیف الملوک کھوکھر وغیرہ نے عدالت کے روبرو حاضری لگائی سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے عدالت میں کیس کی لمبی تاریخ دینے کی استدعا کی گئی اور کہا گیا کہ کیس میں لمبی تاریخ ڈالی جائے، بجٹ اجلاس چل رہا ہے جسکی بناء پر بار بار آنا مشکل ہے، عدالت نے سیف الملوک کھوکھر کی استدعا پر 05 جولائی تک سماعت ملتوی کر دی
سپیشل جج اینٹی کرپشن راجہ محمد ارشد نے کیس پر سماعت کی عدالت نے آئندہ سماعت پر دوبارہ اینٹی کرپشن حکام سے کھوکھر برادران کی جائیداد کا ریکارڈ طلب کر لیا اینٹی کرپشن حکام نے عدالت میں کہا کہ سیف الملوک پر نواب ٹاون میں پلاٹ الاٹ کرانے اور پراپراٹی کا ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزام ہے،درخواست گزار سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا ہے، کسی پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ نہیں کروائی،جبکہ پراپرٹی ٹیکس سالانہ ادا کرتے ہیں، عدالت اینٹی کرپشن کو گرفتاری سے روکتے ہوئے عبوری ضمانت منظور کرئے،
لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے
جاوید لطیف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ مطالبہ آ گیا
ہم نے 72 سال میں صرف غدار بنائے،کچھ بھی ہو جائے ہم یہ کام کریں گے، جاوید لطیف
ایسے پالیسیاں نہ بناؤ کہ غدار پیدا ہوں،پھانسی چڑھ جاؤں گا مگربیان پر قائم ہوں، جاوید لطیف ڈٹ گئے