کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے سُپر اسٹور سے چاکلیٹس چوری کرتےہوئے وائرل ویڈیو پر ردعمل دیا ہے-
باغی ٹی وی: سائرہ یوسف کی گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ایک سُپر اسٹور سے چاکلیٹس چوری کرتے دیکھا گیا تھا،ویڈیو میں سائرہ یوسف کو ایک سُپر اسٹور میں انٹر ہونے کے بعد تیزی سے چاکلیٹس کے ایک ریک کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ چاکلیٹس کے ریک کے پاس پہنچنے کے بعد ایک نظر اپنے ارد گرد دوڑا کر یہ تسلی کرتی ہیں کہ کوئی اُنہیں دیکھ تو نہیں رہا، جب اُنہیں یہ تسلی ہو جاتی ہے کہ سُپر اسٹور میں اُنہیں کوئی نہیں دیکھ رہا ہے تو وہ جلدی سے ہوڈی سے اپنا چہرہ چُھپا لیتی ہیں،سائرہ یوسف ہوڈی سے اپنا چہرہ چُھپانے کے بعد ریک سے چاکلیٹ کے کافی سارے ڈبے اپنے بیگ میں ڈالنے کے بعد تیزی سے سُپر اسٹور سے باہر نکل جاتی ہیں۔
سیالکوٹ: یوم قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر ریسکیو 1122 کا ہائی الرٹ
اداکارہ کی یہ وائرل ویڈیو دیکھنے کے بعد حیرت اور تشویش میں مبتلا صارفین کی جانب سے اس پر بہت دلچسپ تبصرے کئے گئے ،صارفین نے سائرہ یوسف کو ’کیوٹ چورنی‘ قرار دے دیا تھا،تاہم اب اب اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے خود سُپر اسٹور سے چاکلیٹس چوری کرنے کا اعتراف کیا کہا کہ جسے سُپر اسٹور سے چاکلیٹس چوری کرتے ہوئے دیکھا گیا وہ میں ہی تھی۔
مسلمان، کرسچن، ہندو، سکھ اور دیگر مذاہب کے لوگ میر ے سر کا تاج ہیں،مریم نواز
سائرہ یوسف نے چاکلیٹس چوری کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ چاکلیٹس دیکھ کر مجھ سے صبر نہیں ہوا اور مجھے یقین ہے کہ آپ لوگوں سے بھی نہیں ہوگا تو اگر آپ لوگ چاہیں تو یہ کریمی ملک چاکلیٹس چوری کرنے کا الزام مجھ پر لگا سکتے ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ روز جو ویڈیو وائرل ہوئی وہ ایک چاکلیٹ کی اشتہاری مہم کا حصّہ تھی اور اس ویڈیو کو جان بوجھ کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا تھا۔
ملک کو نقصان پہچانے والے خود کو پاکستانی نہیں کہہ سکتے،امیر مقام