باغی ٹی وی ضلع سجاول (یاسر علی پٹھان )پاک فوج کے کمانڈر بریگیڈ 206 بریگیڈیئرکا ڈپٹی کمشنر و دیگر کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ
تفصیل کے مطابق پاک فوج کے کمانڈر بریگیڈ 206 بریگیڈیئر عمران ڈپٹی کمشنر امتیاز علی ابڑو نے دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ ضلع سجاول میں میرپور بٹھورو، جاتی اور شاہ بندر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس کے دوران جوائنٹ سروے کمیٹیوں کی جانب سے حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور نقصانات کے سروے کے کام میں ٹیموں کی فیلڈ میں موجودگی، لوگوں کے جانی و مالی نقصان بشمول مکانات، فصلوں، زرعی زمینوں، مویشیوں اور دیگر انفراسٹرکچر سمیت دیگر تمام صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

Shares: