واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین سجاد غنی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سجاد غنی نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین واپڈا نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کیا، جنہوں نے اسے منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو بھیج دیا ہے۔ استعفے کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ سجاد غنی نے واپڈا میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دی تھیں اور بطور چیئرمین ان کا دور کئی اہم منصوبوں کی نگرانی اور پیش رفت سے متعلق رہا۔ تاہم اب ان کی جگہ نئے چیئرمین کے تقرر کے لیے مشاورت شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

لندن میں ایرانی سفارتخانے کے باہر تصادم، دو زخمی، آٹھ گرفتار

کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری، اب تک 49 جھٹکے ریکارڈ

اقوام متحدہ میں پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، ایران سے یکجہتی کا اظہار

Shares: