ننکانہ صاحب : ریسکیو 1122 کا "ساکا پنجہ صاحب” پر ریسکیو کور فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

باغی ٹی وی ،ننکانہ صاحب ( احسان اللہ ایاز)ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب میں "ساکا پنجہ صاحب” پر ریسکیو کور فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی اجلاس میں تمام ریسکیو افسران نے شرکت کی ،ضلعی ہیڈ کوارٹر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب میں ساکا پنجہ صاحب پر ریسکیو کور فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی اجلاس میں تمام ریسکیو افسران نے شرکت کی
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہا سکھ برادری کے مذہبی تہوار ساکا پنجہ صاحب” کی تقریبات میں سکھ یاتریوں کو بہتر ریسکیو سروسز مہیا کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ریسکیو 1122 "ساکا پنجہ صاحب” کو ایمرجنسی ریسکیو کور فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو ضلع بھر میں کسی بھی ایمرجنسی، حادثہ اور پیشنٹ ٹرانسفر سروس بھی معمول کی طرح مہیا کی جائیں گی مزید برآں ریسکیورز تمام یاتریوں کے ساتھ اچھے رویوں اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور پیشہ ورانہ انداز میں ریسکیو سروسز کی ہمہ وقت دستیابی کو یقینی بنائیں اس موقع پر اہم مقامات پر موٹر بائیک ریسکیو سروس بھی موجود رہے گی

Leave a reply