مزید دیکھیں

مقبول

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، تین خوارجی ہلاک

ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ...

حافظ آباد: قصابوں کا سرکاری نرخوں پر گوشت فروخت کرنے سے انکار، شہری مشکلات کا شکار

حافظ آباد(خبرنگارشمائلہ) رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قصابوں...

پنجاب بھر میں دیہی مراکزصحت کے ملازمین کی ہڑتال، او پی ڈی بند

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائیز...

این ایل سی کی خلیجی ممالک کے لیے بحری سروس کا آغاز

این ایل سی نے خلیجی ممالک کے لیے پہلی...

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو آج ہی پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران...

سکم ،چین کے ساتھ متصل سرحد پر بھارتی فوج کا لیفٹینٹ کرنل اور لانس نائیک ہلاک،کئی اہلکار لاپتہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سکم میں بھارتی فوج کو چین کی جانب سے رسوائی کے بعد ایک اور مشکل کا سامنا کرنا پڑا ہے

شمالی سکم میں چین کے ساتھ متصل سرحد کے ساتھ برفانی طوفان نے بھارتی فوجی مورچے کو تباہ کر دیا ۔ جمعرات اور جمعہ کے درمیانی شب آنے والے طوفان سے بچنے کیلئے لیفٹینٹ کرنل اور لانس نائیک نے ایک لاگ مورچے میں پناہ لی جبکہ دیگر اہلکار الگ مورچے میں تھے ۔لیفٹینٹ کرنل رابرٹ ٹی اے اور لائنس نائیک صنم مکھ راو برفانی تودے میں زندہ دفن ہو گئے ۔

سکم کے لوگنک لا کے قریب برفانی تودے گرنے کے بعد بھارتی فوج کے 2 افسران سمیت 14 ہ جوان لاپتہ ہیں۔ جن کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

سکم میں برفانی تودہ گرنے سے لیفٹیننٹ کرنل رابرٹ ٹی اے اور بھارتی فوج کے سپاہی شان سومھا راؤ ہلاک ہو چکے ہین جنکی لاشیں نکال لی گئی ہیں.

واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں کی چینی فوج کے سامنے ترلے منتوں کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے

ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بھارتی فوج کا افسر چینی فوج کے سامنے ترلے منتیں کر رہا ہے، چینی فوج کے اہلکار غصہ میں بات کر رہے ہیں بھارتی فوجی کا کہنا تھا کہ ہمیں مت مارو ہم واپس جا رہے ہیں. ہماری گاڑیوں کو تباہ نہ کرو یہ غلط ہے،

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس سے بھارتی فوج کی بہادری سامنے آ چکی ہے ، بھارتی فوج کا اہلکار ویڈیو میں مسلسل منت سماجت کر رہا ہے

واضح رہے کہ چند روز قبل سکّیم میں بھارت اور چین کے فوجیوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ دونوں طرف سے کافی تناؤ اور لڑائی ہوئی ہے جس کے دوران دونوں ممالک کے فوجی بھی زخمی ہوئے بعد ازاں مداخلت اور مذاکرات کے بعد تصادم ختم ہوا.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan