سکھر ائیرپورٹ کوعالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے،سعد رفیق

وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نےکراچی ائیرپورٹ اور سول ایوایشن ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ،وفاقی وزیر نے کراچی ائیرپورٹ کی آپریشن میں توسیع اور سہولیات کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا اور فیصلے کئے.وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی.

اس موقع پر وفاقی وزیر نے مسافروں کی سہولت کی خاطر تمام اداروں کو یکساں چیکنگ کرنے کی ہدایت کی. خواجہ سعد رفیق نے سکھر ائیرپورٹ کو بین القوامی پروازوں کے موافق اپ گریڈ کرنے کی بھی ہدایت کی.

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اے کو کراچی تا سکھر تا اسلام آباد کے شیڈول کو مسافروں کی سہولت کی خاطر تبدیل کیا جائے،انہوں نے کہا کہ تمام ائیرپورٹ پراجیکٹس کوکمرشل بنیادوں پر تیار و مکمل کرنے کیا جائے.

قبل ازیں سول ایوی ایشن کے ملازمین نے ڈی جی سول ایوی ایشن کے خلاف ہیڈکوارٹر میں احتجاج کیا ،ملازمین کی جانب سے ڈی جی سی اے اے کے خلاف نعرہ بازی بھی کی. ملازمین کے احتجاج کے باعث وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق سی اے اے ہیڈکوارٹر نہ پہنچ سکے.

ڈی جی سی اے اے، ایڈیشنل ڈی جی اور ڈپٹی ڈی جی اور تمام ڈائریکٹرز دفاتر چھوڑ کر ریلوے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے،ریلوے ہیڈکواٹر میں سی اے اے کے افسران وزیر ہوابازی و ریلوے کو شیڈول کی بریفنگ دی.زرائع کے مطابق سی اے اے کے ملازمین کی جانب سے بطور احتجاج فلائٹ آپریشنز معطل کرنے پر غورکیا جا رہا ہے.

Comments are closed.