سکھر میں منفی تبدیلی دیکھی کچھ مثبت نہیں دیکھا،اسد عمر کا یوتھ کنونشن سے خطاب

0
32

سکھر میں منفی تبدیلی دیکھی کچھ مثبت نہیں دیکھا،اسد عمر کا یوتھ کنونشن سے خطاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کی امید نظر آرہی ہے،پاکستان افغان امن عمل میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے

سکھر میں انصاف یوتھ ونگ کے زیر انتظام یوتھ کنونش سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے امن کیلئے مثبت کردار اداکررہا ہے،ہمارا امن بھی افغانستان سے جڑا ہوا ہے، اقتصادی راہداری کی تکمیل سے پاکستان معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا،

اسد عمرکا مزید کہنا تھا کہ سکھر میں منفی تبدیلی دیکھی کچھ مثبت نہیں دیکھا،ملک کے تمام علاقوں میں یکساں ترقی کا خواہاں ہوں وزیراعظم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ہرشہری کو ترقی کے برابر حقوق ملیں،بلوچستان کے جنوبی اضلاع کیلئے تاریخی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے،ہمیں صرف کراچی کیلئے کام نہیں کرنا ،پورے سندھ میں کام کرنا چاہتے ہیں

اسد عمرکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عمران خان کی حکمت عملی پر اپریل میں یہی جماعتیں لاک ڈائون کے خلاف تھیں اور اب جلسے کرنے پر بضد ہیں۔ہم سندھ کی عوام کی فلاح و بہتری کیلئے سندھ حکومت سے مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں،اوباڑو کے لے یونیورسٹی اور دیگر بڑے پیکیج کی فراہمی کے لئے عمران خان کی ہدایت پر سب سے پہلے اوباڑو پہنچا ہوں اور بہت جلد ان منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے بھی میدان سجائے ہوئے ہیں، جلسوں میں کرونا ایس او پیز کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا، جلسوں سے بھی کرونا کے پھیلنے کا خطرہ ہے

 

Leave a reply