پی ٹی آئی احتجاج: قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹیں گے،عظمیٰ بخاری

شنگھائی تعاون تنظیم اسلام آباد میں ہونے جارہی ہے یہ اس کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں
0
50

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج سے متعلق کہا ہے کہ راولپنڈی میں تماشہ لگانے کی اجازت نہیں، قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹیں گے،شہباز شریف نے پوری دنیا کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی ہے، اسرائیلی وزیر اعظم کی تقریر کے دوران ان کی تقریر کا بائیکاٹ کرنا بہترین ہے، اب لبنان کو غزہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے-

باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ آج انھوں نے پنڈی میں فساد کا پروگرام بنایا ہے، کے پی کے میں سیکیورٹی اداروں پر حملے ہورہے ہیں، وزیر اعلیٰ کے پی کے صوابی کے لئے نکل چکے ہیں،وہ کرین اور فائر بریگیڈ لے کر پنڈی پر یلغار کرنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ کے ہاتھ میں عام آدمی کے مسائل حل کرنے کی فائل ہونی چاہیے یا اے کے 47 ، کیا کوئی سیاسی جماعت اسلح کے ساتھ جلسہ کرنے آتی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنڈی میں ان کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ملی ہے ،دفعہ 144نافذ ہے، کرم میں لڑائی جاری ہے، جس میں 5 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں،کے پی کے بدترین حالات ہیں اور وہاں کے پیسے پنجاب پر یلغار کے لئے لگ رہے ہیں، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے ان کو دوسرے طریقے سے ٹھیک کرنا پڑے گا،ہمارے پاس یہ اطلاعات ہیں یہ شرپسندی کیسے کرنا چاہتے ہیں، آج ان کو ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شنگھائی تعاون تنظیم اسلام آباد میں ہونے جارہی ہے یہ اس کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

پنجاب کے بیشتراضلاع میں تیز بارشیں،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 126 دن کے دھرنوں کے بعد یہ بوریا بستر لپیٹ کر نکلے تھے، اس سے پہلے پرویز خٹک بھی اسلام آباد آنے کی کوشش کرچکے ہیں، کہتے ہیں گنڈاپور پنجاب آگیا بھائی گنڈاپور اٹک کے پل سے نہیں آیا جب اٹک کے پل سے نہیں آنے دینا تو نہیں آنے دیں گے، پٹرول بم انھوں نے بچوں کو چلانا سکھا دیئے ہیں ، وہ ہم چلانے کی اجازت نہیں دے گے، گنڈاپور صاحب صوابی سے آرہے ہیں ان کو آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، راولپنڈی میں تماشہ لگانے کی اجازت نہیں-

لگتا ہے پاکستانی کرکٹرز نے دودھ پینا بند کردیا ہے،چاہت فتح علی خان

Leave a reply