میرپور ساکرو : شیخ زید ہسپتال، مریضوں کوعلاج کی سہولتیں دینے میں یکسر ناکام

میرپور ساکرو،باغی ٹی وی(قادرنواز کلوئی کی رپورٹ) شیخ زید ہسپتال، مریضوں کوعلاج کی سہولتیں دینے میں یکسر ناکام
تفصیلات کے مطابق شیخ زیدہسپتال میرساکرو میں ڈلیوری کا کیس ہو یا سانپ یا پھر کتے کاٹے کی ویکسین یا عام وبائی بیماریاں ہوں، جن میں ملیریا، ڈائریا،گیسٹروانٹرائٹس جیسی بیماریوں مبتلامریض کوجب شیخ زید ہسپتال میرپورساکرو لایاجاتا ہے تو وہ مریض سرکاری ہسپتال میں لاعلاج ہوچکا ہوتاہے ،جب سے یہ ہسپتال ٹھٹھہ کے دوسرے ہسپتالوں کی طرح مرف نامی این جی او کے حوالے کیا گیاہے تب سے عوام سے صحت کی بنیادی سہولتیں حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ چھین لی گئی ہیں، اس ہسپتال میں نہ توپینے کا پانی ہوتا ہے نہ کوئی اور سہولت شہریوں کو میسر ہے، ہمیشہ کہا جاتا ہے کہ ہمارے پاس علاج نہیں ہے، آپ اسے کسی اورہسپتال لے جائیں، جس کی وجہ سے کئی مریض راستے میں ہی خالق حقیقی سے جاملتے ہیں ، اسہسپتال میں طبی سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے کئی نوجوانوں،بچوں ،بوڑھوں اور خواتین سے ان کی زندگیاں چھین لی گئی ہیں۔ روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں مریض علاج کی غرض سے اس ہسپتال آتے ہیں لیکن غربت کے باعث پرائیویٹ علاج کی سکت نہ رکھنے کی وجہ مایوس ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیںاوراپنے پیاروں کوبے موت مرتادیکھنے پر مجبور ہیں،
ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر مریضوں کو اپنے پرائیویٹ کلینک پر آنے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ شیخ زید ہسپتال میں ادویات سمیت دیگر سہولیات موجود نہیں ہیں اور نہ کسی بیماری کی تشخیص کیلئے ٹیسٹوں کی سہولت میسر نہیں ہے، ادویات کی سہولت نہ ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے غریب مریضوں کو پرائیویٹ میڈیکل سٹوروں سے ادویات خریدکرلانے کیلئے پرچیاں لکھنا شروع کر دی ہیں جس کی وجہ سے بہت سے غریب مریض علاج نہیں کر پاتے اور پیسے نہ ہونے کی وجہ سے واپس گھروں کو چلے جاتے ہیں۔عوامی وسماجی اور شہری حلقوں کا کہنا ہے ہسپتال انتظامیہ صرف ہسپتال صفائی پر لگی ہوئی ہے جب کہ اس ہسپتال سے مریضوں کو سر درد کیلئے ایک گولی بھی نہیں مل سکتی۔ میرپورساکرو کے شہریوں، سیاسی و سماجی رہنماؤں نے میڈیا کے ذریعے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ زید ہسپتال میرپور ساکرو میں صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں اور غریب مریضوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

Leave a reply