مزید دیکھیں

مقبول

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے فٹبال پلئیر محمد ریاض کی ملاقات

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے...

سانحہ بلوچستان،شہید ڈرائیور کا تعلق قصور سے،اہلیان علاقہ سوگ میں

قصور گزشتہ دن بلوچستان ٹرین سانحے میں جعفر ایکسپریس...

خیرپور: ٹائر پھٹنے سے رکشہ درخت سے جا ٹکرایا، 35 سالہ شخص جاں بحق

اوچ شریف ،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) حاصل پور...

پولیس تشدد سے جاں بحق صلاح الدین کے اہلخانہ وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے

پولیس تشدد سے جاں بحق صلاح الدین کی فیملی وزیراعلی ٰہاؤس پہنچ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس تشدد سے جاں بحق صلاح الدین کے اہلخانہ وزیراعلیٰ ہاوس پہنچ گئے جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کریں‌ گے.

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صلاح الدین کے لواحقین کو ملاقات کے لئے بلایا تھا،ملاقات میں عثمان بزداراہلخانہ کو انصاف کی یقین دہانی کرائیں گے.

 

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھا ہے جس میں صلاح الدین کے پولیس تشدد کے ہاتھوں مارے جانے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا گیا ہے.

پنجاب پولیس کا تشدد بننے والے مرحوم صلاح الدین کے والد نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی کہ میں اس کیس کی تفتیش رحیم یار خان کی بجائے لاہور سے کروانا چاہتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ اس کیس کی تفتیش پولیس نہ کرے بلکہ عثمان بزدار خود کریں گے.

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مطمئن نہیں اور نہ ہی مجھے رپورٹ کی کاپی دی گئی ہے، اس رپورٹ کا مجھے میڈیا سے پتہ چلا اور میں اسے مسترد کرتا ہوں. ساتھ ہی انہوں نے صلاح الدین پر پولیس تشدد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بہت بےدردی کے ساتھ میرے بیٹے پر ظلم کیا.

سینیٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے صلاح الدین قتل کا نوٹس لے لیا، سینیٹر مصطفیٰ کوکھر کا کہنا ہے کہ 12ستمبر کو متعلقہ افسران کو طلب کررکھا ہے ،دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی تین دن بعد ہوش آ گیا، ڈی پی او کو معطل اور لاہور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے خط لکھ دیا ہے.

صلاح الدین قتل کیس، وزیراعلیٰ پنجاب خود نہ جا سکے، لواحقین کو طلب کر لیا

صلاح الدین قتل کیس کے وکیل حسان نیازی کا کہنا ہے کہ صلاح الدین کے پورے جسم پر زخموں کے نشان تھے،وزیراعلیٰ پنجاب نے ابھی تک صلاح الدین کے خاندان سے تعزیت تک نہیں کی،تمام ویڈیوز میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ صلاح الدین پر تشدد کیا گیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan