سلامتی کونسل کی کراچی میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

china

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کے شہر کراچی میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک پریس بیان جاری کیا جس میں پاکستان کے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی میں اتوار کی رات ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی، جس کے نتیجے میں دو چینی اور متعدد پاکستانی شہری ہلاک ہو گئے اور مزید چینی اور پاکستانی شہری زخمی ہوئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کے ارکان نے کراچی میں گھنانے اور بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے متاثرین کے خاندانوں اور چین اور پاکستان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے میں زخمی افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کونسل کے اراکین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں اور مظاہر میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے، انہوں نے دہشت گردی کی ان قابل مذمت کارروائیوں کے مرتکب افراد، منتظمین، مالی معاونت کرنے والوں اور سہولت کاروں کا احتساب کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے تمام ریاستوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق اس سلسلے میں چین اور پاکستان کی حکومتوں کے ساتھ ساتھ دیگر تمام متعلقہ حکام کے ساتھ فعال تعاون کریں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی مجرمانہ اور بلاجواز ہے۔

ایئرپورٹ دھماکے کا مقدمہ کئی دن بعدسی ٹی ڈی میں درج

دہشتگردی کا شکارچینی انجینئرزآئی پی پی مذاکرات میں شامل نہیں تھے

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی روزنامہ 92 کے دفاتر بند کرنے کی مذمت

پاکستان سے لبنان کے لیے پہلی امدادی کھیپ روانہ

Comments are closed.