داتا گنج بخشؒ کے مزار کو سالانہ غسل دینے کی تقریب

.”نذرانہ آن لائن“ کے ذریعے بیرون ملک بیٹھ کر لنگر بھی تقسیم کرایا جاسکے گا
0
36
data ganj

حضرت سید علی بن عثمان الہجویری ؒالمعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو سالانہ غسل مبارک دینے کی تقریب آج منعقد ہوئی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار،صوبائی وزیراوقاف اظفر علی ناصر،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری اوقاف، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور،سیکرٹری ایکسائز،بلال یاسین اورعقیدت مندوں کی بڑی تعداد کی مزار کو سالانہ غسل مبارک دینے نے تقریب میں شرکت کی۔محسن نقوی،اسحاق ڈاراوردیگر شخصیات نے حضرت سید علی بن عثمان الہجویریؒ المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا۔محسن نقوی اوراسحاق ڈارنے مزار پرپھولوں کی چادر چڑھائی۔محسن نقوی،اسحاق ڈار اورسینکڑوں عقیدت مندوں نے اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام اورقیام امن کیلئے دعا کی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اوروفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے حضرت داتا گنج بخش ؒ کے دربار کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ،محسن نقوی اوراسحاق ڈار نے ”نذرانہ آن لائن“ ایپ اور غلام گردش کے توسیعی منصوبے کا بھی آغاز کیا .”نذرانہ آن لائن“ کے ذریعے بیرون ملک بیٹھ کر لنگر بھی تقسیم کرایا جاسکے گا۔

”نذرانہ آن لائن“کے ذریعے صفائی،سکیورٹی اورخادمین کو بھی نذرانہ دیا جاسکے گا۔ ”نذرانہ آن لائن“کے ذریعے 24گھنٹے مزار کے اندرونی حصے کی زیارت بھی کی جاسکے گی۔ ”نذرانہ آن لائن“کے ذریعے لنگر تقسیم کروانے اورچادر چڑھانے والے لائیو بھی دیکھ سکیں گے ”نذرانہ آن لائن“کے ذریعیحضرت سید علی بن عثمان الہجویری ؒالمعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے عقیدت مند دنیا کے کسی بھی حصے میں آن لائن نذرانہ پیش کرسکیں گے .نیالنگر خانہ اورکمرشل کچن بھی بنایا جائے گا ایڈمن بلاک،ایگزیکٹو وی آئی پی لانچ،ڈائننگ ہال اورگارڈن بھی بنائے جائیں گے داتا گنج بخش کمپلیس میں لائبریری اورمیوزیم بھی بنائے جائیں گے گولڈن گیٹ کے سامنے 17 کنال اراضی حاصل کر کے کمپلیکس کو توسیع دی جائے گی۔

نگران وزیراعلی محسن نقوی اور وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کی، وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کوداتا دربارکے توسیعی پراجیکٹ کے آغاز پر مبارکبادپیش کی اوراسے تیسری بڑی توسیع قراردیا

کرائم ونگ کی ٹیم نے اسلام آباد میں بھروسہ ایپ کے دفتر پر چھاپہ مارا 

26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور

کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا

سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌

دوسری جانب محرم الحرام ویوم عاشور سکیورٹی پلان،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب حکومت کی پوری انتظامیہ و پولیس متحرک ہوگئی۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انورنے راولپنڈی میں مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیرڈاکٹرجمال ناصراور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شکیل احمد بھی ہمراہ تھے۔چیف سیکرٹری اور آئی جی نے امن کمیٹی کے ہمراہ مرکزی جلوس کے روٹ، امام بارگاہ کرنل مقبول اور امام بارگاہ قدیمی کا معائنہ کیا۔چیف سیکرٹری اور آئی جی نے میونسپل کارپوریشن میں قائم کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیرجمال ناصر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزراء کو بھی سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔عشرہ محرم کے دوران انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے دن رات فیلڈ میں موجود ہیں۔ روٹس کا دورہ کیا ہے، صفائی اور دیگر انتظامات تسلی بخش ہیں۔

چیف سیکرٹری نے ہدایت کی ہے کہ بارش کی صورت میں جلوس کے روٹ کو کلیئر رکھا جائے۔مذہبی ہم آہنگی، اتحاد و اتفاق وقت کا تقاضا ہے۔امن اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے میں امن کمیٹیوں کا کردار قابل تعریف ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کے اختتام تک سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جا رہے ہیں۔ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام کا تعاون حاصل ہے۔ عاشورہ پر راولپنڈی میں 6 ہزاراور صوبہ میں ایک لاکھ سے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ ڈویژنل کمشنر، آر پی او،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے

Leave a reply