حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر چھٹی کا اعلان

عرس کے دوران قرأت، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں عروج پر ہوں گی
0
42
lahore

لاہور: عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

باغی ٹی وی: عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے عرس کے موقع پرلاہور شہر میں 7 ستمبر کو عدالتیں بند رہیں گی ہائی کورٹ کی پرنسپل سیٹ ،لاہور کی ماتحت عدالتوں میں عرس داتا دربار کی مقامی چھٹی ہوگی۔

عرس کے دوران قرأت، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں عروج پر ہوں گی،صوفی بزرگ علی ہجویریؒ کے عرس پر لنگر کے انتظامات مکمل ہیں، دودھ کی سبیلیں بھی لگائی جارہی ہیں، مٹھائیوں اور دیگر اشیا کی دکانیں بھی سج گئیں۔

حضرت علی ہجویریؒ کا شمار عظیم المرتبت اولیائے کرام میں ہوتا ہے،آپ کی پیدائش پانچویں صدی کی شروعات میں ہوئی، آپؒ کا شجرہ نسب حضرت سیّدنا امام حسن بن حضرت علیؓ سے ملتا ہے، آپ کا خاندان افغانستان کے شہر غزنی میں آباد تھا۔

عوام کے لیے بڑے بڑے سسٹم کوچیلنج کریں گے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ

آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے بزرگوں سے حاصل کی، بعد ازاں آپ اسلامی علم سے روشناس ہونے آذربائیجان، فرغانہ، خراسان اور مرو میں تشریف لے گئے، جہاں آپ نے چوٹی کے مشائخ کرام سے علمی اِستفادہ حاصل کیا،آپ کے اساتذہ کرام میں شیخ ابو سعید ابوالخیر، احمد بن محمد القصاب، ابوالعباس، عبدالکریم بن ہوازن اور حضرت ابوالقاسم جیسی نامور ہستیاں شامل ہیں۔

آپ قطبِ وقت حضرت ابو الفضل محمد بن الحسن الختلی الحنبلیؒ کے ہاتھ پر بیعت ہوئے اور ان کی ہدایت پا کر ہندوستان چلے آئے، یہاں آپ نے لاہور کو اپنا مسکن بنایا، آپ کے ہاتھوں اس سرزمین کے ہزاروں جاہل عالم بنے، آپ نے لاکھوں کافروں کو توحید سے روشناس کراتے ہوئے مسلمان کیا۔

شمالی وزیرستان: نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ،ایک شخص جانبحق ، ایک زخمی

کہتے ہیں کہ اس خطے میں آپ نے جس شخص کو مسلمان بنا کر حلقہ بگوش اسلام کیا وہ صوبہ پنجاب کا نائب حاکم رائے راجو تھا جو بعد میں شیخ ہندیؒ کے نام سے مشہور ہوا،مخلوق خدا کو اللہ تعالیٰ کی تعلیمات سے فیض یاب کرکے آپ نے 465 ھ بمطابق 1073ء کو اپنی جان مبارک 65 سال کی عمر میں جانِ آفرین کے سپرد فرمائی اور اپنی مسجد اور دَرسگاہ کے قریب دفن ہوئے۔

Leave a reply