خیبر پختونخوا کےمختلف اضلاع میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں تاخیر کا شکار

0
66

پشاور:خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کا معاملہ معمہ بن گیا:اطلاعات ہیں کہ خیبر پختونخوا کےمختلف اضلاع میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں تاخیر کا شکارہیں

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس کی بڑی وجہ اکاؤنٹنٹ جنرل KP کے سسٹم میں تکنیکی خرابی ہے ، جس کی وجہ سے تنخواہ ٹرانسفر ہونا ممکن نہیں ہے

اکاؤنٹنٹ جنرل KP کے ذرائع کی طرف سے کہا گیا ہے کہ لہذا ایک ہفتے تک تنخواہ ٹرانسفر ہو گی۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ تنخواہیں 5 اکتوبر سے لے کر 10 اکتوبر تک تاخیر کا شکار ہو سکتی ہیں.

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی خیبر پختونخوا کی کئی سرکاری جامعات کے ملازمین کو دیر سے تنخواہیں ملی تھیں‌،فیڈریشن آف آل یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے کی سرکاری جامعات مالی مشکلات سے دوچار تھیں ۔

یہی وجہ تھی کہ ان دنوں اسلامیہ کالج، انجینئرنگ یونیورسٹی، گومل اور چترال یونیورسٹی کے ملازمین کو گزشتہ ماہ کی تنخواہ نہیں مل سکی۔

فپواسا کے مطابق جامعہ پشاور نے ملازمین کی جولائی کی تنخواہوں سے کنوینس الاؤنس کاٹ دیے ہیں جبکہ زرعی یونیورسٹی پشاور نے بھی ملازمین کو تنخواہیں تاخیر سے دیں۔

دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ حکومت نے اکاونٹنٹ جنرل کو ہدایت کی ہےکہ ادارہ جلد سے جلد ملازمین کی تنخواہیں ریلیز کرنے کے اقدامات کرتے تاکہ ملازمین کو کسی قسم کی مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

Leave a reply