شیخوپورہ : کھاد کی بلیک میں فروخت نہ روکنے پر احتجاج کی کال

باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن و کسان برادری کے رہنماء ملک نصراللہ خان وٹو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی غفلت کی بناء پر یوریا اور ڈی اے پی کھاد بلیک میں فروخت ہو رہی ہے انہوں نے یہاں کسان تنظیموں کے عہدیداروں اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری محمد اکبر ورک ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں گندم کی بوائی شروع ہوگئی ہے اور کسانوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیلروں اور ذخیرہ اندوزوں نے کھاد کی بلیک میں فروخت پر نوٹس نہ لیا تو کسان برادری سڑکوں پر نکل آئے گی انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور کھاد ڈیلروں نے بعض افسروں کی ملی بھگت سے اور عدم توجیہی کی بناء پر کھادوں کے ذخائر خفیہ مقامات پر رکھے ہوئے ہیں اور دوکانوں پر صرف کھاد کی چند بوریاں رکھی ہوئی ہیں اور بلیک کی رقم وصول کرنے کے بعد دوبارہ آکر کھاد بوریاں دینے کا ذخیرہ اندوز اور ڈیلرز کہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کھاد کی بلیک میں فروخت کے باعث کسانوں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے ملک نصراللہ خان ووٹو ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ فوری طور پر کھاد ساز فیکٹری سے ڈیلروں اور دوکانداروں کی فراہم کی جانے والی کھاد کا ریکارڈ حاصل کریں اور اس کی فروخت کو محکمہ زراعت اور محکمہ مال کے افسروں اور انسپکٹروں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی موجودگی میں یقینی بنایا جائے انہوں نے الزام لگایا کہ بعض افسران اور بااثر لوگ کھاد ڈیلروں کے حصہ دار بھی ہیں۔

Leave a reply