میانوالی: پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی میانوالی کے صدر سلیم گل نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا-
باغی ٹی وی: سلیم گل 5 ماہ روپوشی کے بعد منظرعام پر آئے اور پریس کانفرنس میں پارٹی کو باد کہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کومفاد پرست لوگوں نے مس گائیڈ کیا، موجودہ حالات میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں 9 مئی کے واقعات کی بھی مذمت کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ پریس کانفرنس میں ضلعی صدر سلیم گل کے علاوہ محسن شہزاد صدر تحصیل عیسیٰ خیل، شوکت خان نائب صدر ، محمد افضل اور جمال خان بھی موجود تھے، اور موجود ساتوں رہنماؤں پر دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔
صداقت عباسی نے بھی عمران خان کو خیرآباد کہہ دیا
قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنماء صداقت علیی عباسی نے تحریک انصاف اور سیاست کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کہیں غائب نہیں تھا بلکہ اپنے دوست کے ہاں گیا تھا کیونکہ 9 مئی واقعہ کے بعد پولیس نے پکڑ دکھڑ شروع کی ہوئی تھی، عمران خان کا بیانیہ جو اداروں کیخلاف تھا اسی کے نتیجہ میں 9 مئی کا واقعہ پیش آیا ہے اور اس سے قبل عمران خان کہتے تھے کہ ہماری لڑائی اداروں کیساتھ ہے۔
رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوگا
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ 4 مئی کو پلان ہوا کہ 6 مئی کو ایک ریلی ہوگی جس میں اداروں کو دباؤ میں لانا ہے کیونکہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پھر نشانہ حساس تنصیبات ہوں گی، جبکہ 7 مئی کو ایک اور میٹنگ ہوئی تھی جس میں عمران خان اور پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پھر لوگ حساس اداروں کے خلاف کاروائی کریں اور ان کی بلڈنگ پر پہنچ کر توڑ پھوڑ کریں-








