سلیم مانڈوی والا نے نیب کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا ،مقابلہ کس میں ہے بتا دیا

0
33

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والہ نے کہا ہے کہ سینیٹ کسی ایک فرد کیلئےکام نہیں کرے گی، اب مقابلہ سینیٹ‌ اور نیب کا ہے، اس کو ہر حال میں بے نقاب کریں گے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ نیب نےظلم کیے، اس کی تحویل میں لوگ مرے۔ نیب کوایکسپوزکرنے کیلئےایک ایک سینیٹر متحد ہے، نیب کےاسٹاف کی ڈگریاں چیک کریں گے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ نیب کے ادارے اور افسران کو کنٹرول کیا جائے، یہ مقابلہ سلیم مانڈوی والا اور نیب کا نہیں، سینیٹ اورنیب کا ہے سینیٹ نیب اہلکاروں کے اثاثے بھی چیک کرے گا۔

سلیم مانڈوی والا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ اجلاس بلانے کی ریکوزیشن تیارکر لی، اجلاس میں نیب کی زیرحراست ہلاکتوں پر بھی بات ہو گی۔ ہلاک افراد کےلواحقین کوسینیٹ میں بلائیں گے۔ پورے پاکستان کو گرفتار کریں، کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ تمام پلی بارگین والوں کو بھی بلائیں گے ان سے پوچھیں گے یہ کیسے ہوا۔ نیب کی طرح چھپے کمرے میں انویسٹی گیشن نہیں کریں گے۔

Leave a reply