ملکی معیشت کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا

ملکی معیشت کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا

باغی ٹی وی : ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے ملکی معیشت پر تشویش کا اظہار کردیا.ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،
ملک میں تاجر بے یقینی کی صورتحال کا شکار ہیں، تاجروں کے تحفظات اور خدشات درست اور انتہائی تشویشناک ہیں،

حکومت معیشت کو درست سمت میں لانے سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات سے پارلیمان کو آگاھ کرے،ورلڈ بینک کی جائزہ رپورٹ کے مطابق رواں سال معیشیت میں صرف صفرعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے، ورلڈ بینک کے مطابق اگلے 2 برس میں معیشیت میں صرف 1 سے ڈیڑھ فیصد اضافہ متوقع ہے،
ملکی معیشیت کی بحالی کے لیے سپورٹ کی اشد ضرورت ہے،

غذائی افراط زر 5 فیصد اور بنیادی افراط زر 6 فیصد ہے، ڈسکاونٹ ریٹ کی شرح میں بھی کمی کی ضرورت ہے، معیشت کو بروقت سنبھالنے کے لئے اقدامات نہ کئے گئے تو معاملات ہاتھوں سے نکل جائیں گے،

Comments are closed.