سلیم قادری بھتہ خور نامی شخص. سیاسی جماعت کا اظہار لاتعلقی

سلیم قادری بھتہ خور نامی شخص. سیاسی جماعت کا اظہار لاتعلقی

پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ محمد سلیم قادری نامی ایک شخص جو کہ اپنے آ پ کو مسلم لیگ (ق) سندھ کا جوائنٹ سیکرٹیری کہتا ہے وہ فراڈ ہے اور اس نام کا کوئی عہدیدار سندھ مسلم لیگ میں نہیں ہے ہر خاص و عام کو معلوم ہونا چاہئے کہ یہ شخص اپنے مفادات کے لئےعہدہ کا جعلی استعمال کر رہا ہے اور یہ شخص مسلم لیگ (ق) میں کسی بھی عہدے پر نہیں ہے اور کوئی بھی ادارہ یا شخص اس کے جھانسے اور دھمکی میں نہ آ ئیں کیونکہ مسلم لیگ (ق) میں کسی بلیک ملیر بھتہ خور اور پیدا گیر جیسے عناصر سے کوئی بھی تعلق نہیں رکھتی اور نہ ہی کسی بھی ایسے فرد کی مسلم لیگ (ق) میں گنجائشں ہے ادارے یا تاجر مسلم لیگ (ق) کا نام استعمال کرنیوالے سے پارٹی کا نوٹیفکیشن طلب کریں اس سلسلے میں مزید تنظیمی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

Comments are closed.