انوکھے لاڈلے کی کہانی ختم، عمران خان نے چین کو کیسے دھوکہ دیا

0
54

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ سلیم صافی آج میرے ساتھ ہیں انکے پاس اندر کی خبریں ہوتی ہیں

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ صبح بھی بڑے گھر سے ہو کر آئےہیں آپ جس پر سلیم صافی کا کہنا تھا کہ مزدوری کرنی ہے اور اس لئے ملنا پڑتا ہے، مشبر لقمان نے کہا کہ پاکستانی قوم کی مراسلے سے جان چھوٹنی ہے یا نہیں جس پر سلیم صافی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کی جان چھوٹ چکی ہے، عمران خان کی یہ اسٹریٹجی رہی ہے کہ وہ نان ایشو کو ایشو بنانے کا ماہر ہے، ڈی جی کی ایک بریفنگ تھی جس میں صحافی موجود تھے، اس مین انہوں نے بتایا تھا کہ نہ امریکیوں نے اڈے مانگے اور نہ ہی ہی کسی نے ابسلیوٹلی ناٹ کہا ہے، عمران خان کا کمال ہے کہ جھوٹ گھڑ کر اتنے اعتماد کے ساتھ بولتے ہیں کہ دوسرے کو یقین ہو جاتا ہے کہ یہ سچ ہے، سلیم صافی کا مزید کہنا تھا کہ جب بشریٰ بی بی کا معاملہ آیا اور ادھر سے بھی بے نقاب ہونے لگا تو پھر مراسلہ تازہ آ گیا امریکی بھی اور باخبر صحافی بھی ہنستے رہتے ہیں

فارن فنڈنگ کیس کے حوالہ سے سلیم صافی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نہ صرف لاڈلہ بنایا گیا بلکہ انوکھا لاڈلہ بنایا گیا، آج سے نہیں 2010 سے بنایا گیا، فوج کے بارے میں انہوں نے زبان استعمال کی اور ٹرولنگ کروائی، کبھی میر جعفر،کبھی کیا . فارن پالیسی سے اس نے کھلواڑ کیا، آئی ایم ایف سے جب معاملات طے ہونے ہوتے ہیں یا فیٹف کا ، انوکھا لاڈلہ افسانے شروع کر دیتا ہے، پارٹی فنڈنگ کیس اتنے سالوں سے چل رہا ہے اور ابھی تک فیصلہ نہیں ہو رہا، ہمیں اس کی سمجھ نہیں آ رہی

سلیم صافی کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا مستقبل بھی زیادہ اچھا نہیں لگ رہا، جس طرح وہ حکمرانی کر رہے ہیں، ان حالات میں جس طرح حکمرانی چاہئے تھی پی ڈی ایم کی قیادت اس طرح نہ کر سکی،جراتمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے،وزارتوں کی تقسیم میں بڑے پن کا مظاہرہ کریں،بڑے مافیا کو سیدھا کریں ، ٹیکس نیٹ ورک میں لائیں،

Leave a reply