اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال کر دیا۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے گھی اور اسٹیل ملز ایسوسی ایشن کی اپیلوں پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال کر دیا ،گھی واسٹیل ملز ایسوسی ایشن کے وکیل حافظ احسان کا کہنا تھا ہائیکورٹ پارلیمان کے متبادل قانون سازی نہیں کر سکتی، ہائیکورٹ درخواست میں کی گئی استدعا سے بڑھ کر ریلیف نہیں دے سکتی۔
وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا پشاور ہائیکورٹ نے اختیارات سے تجاوز کیا، یہ اربوں روپے کے ٹیکس کا معاملہ ہے، فاٹا اور پاٹا کیلئے کسٹم کلیئرنس کراتے وقت آرڈر دینا ہوتا تھاعدالت نے قانون سے ہٹ کر چیک دینے کا حکم دے دیا۔
سچ بولنے کا جرم،بھارت میں بین الاقوامی میڈیا پر بھی پابندیاں
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے اور اپیلوں پر مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دیا تھا۔
سندھ طاس معاہدے کی معطلی:صدر عالمی بینک بھی بول پڑے