سالکوٹ :بجلی کے بل مقررہ تاریخ کے بعد تقسیم ہونے لگے،عوام پرناجائز بھاری جرمانے عائد

ٹیلی فون اور گیس کے بلوں کی طرح کم ازکم ایک ہفتہ قبل بجلی کے بلوں کی تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کرداراداکریں،شہریوں کامطالبہ

سالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض سے)بجلی کے بل مقررہ تاریخ کے بعد تقسیم ہونے لگے،عوام پرناجائز بھاری جرمانے عائد
سیالکوٹ کی تمام سب ڈویزنز کے بل تقسیم کرنے والے اہلکاروں نے ایک ہفتہ قبل جاری ہونے والے بجلی کے بلوں کو ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں ایک دو دن کے وقفہ سے بلوں کی تقسیم کو معمول بنالیا, بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کی ادائیگی کے لیے ایک دن میں پیسے کہاں سے لائیں۔شہری پریشان حال،

واپڈا آفس ضلع سیالکوٹ کی تمام سب ڈویزنز کے تمام بل تقسیم کرنے والے اہلکاروں نے ایک ہفتہ قبل جاری ہونے والوں بلوں کو ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں ایک دو دن بعد بلوں کی تقسیم کو معمول بنالیا۔مقررہ تاریخ والے دن بل کے لیے پیسے اکٹھےنہ ہوپانے کی صورت میں بھاری جرمانہ بھی بل میں شامل ہوجاتاہے۔مقررہ تاریخ گزرنے کے تین چارروزبعد ہی واپڈااہلکار میٹرکاٹنے کی دھمکیاں دینے چلے آتے ہیں۔

مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کومقررہ تاریخ کے بعد جاری ہونے والے بجلی کے بھاری بھرکم بل اور جرمانے کے ساتھ ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ،دوسری طرف طرح طرح کے ٹکیسوں سے مزین بجلی کے بھاری بلوں اور شدید ترین مہنگائی کے بوجھ تلے دب کرمری ہوئی عوام کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کے برابرہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ چئیرمین واپڈا، چئیرمین گیپکو، وزیراعظم پاکستان، وزیراعلی پنجاب سمیت متعلقہ اداروں کے ذمہ داران فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹیلی فون اور گیس کے بلوں کی طرح کم ازکم ایک ہفتہ قبل بجلی کے بلوں کی تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کرداراداکریں۔

Leave a reply