گلوکار سلمان احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک لیٹر شیئر کیا ہے جو فیک ہے اور اسے بھارتی اکاؤنٹس نے وائرل کیا تھا سلمان احمد نے بنا تصدیق کے اسی لیٹر کو ایکس پر پوسٹ کر دیا
سلمان احمد کے خلاف ماضی میں بھی اداروں کے خلاف پروپیگنڈے کی وجہ سے مقدمہ درج ہو چکا ہے ،اب بھی سلمان احمد نے بھارتی اکاؤنٹس کی جانب سے وائرل کیا گیا ایک خط شیئر کر دیا ،جس میں وزیراعظم کی صحت بارے لکھا گیا تھا تا ہم وہ خط جعلی تھا،بھارتی میڈیا پہلگام ڈرامے کے بعد پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ کر رہا اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی پروپیگنڈہ کر رہے،سلمان احمد نے بھارتی پروپیگنڈے کو تقویت دی اور ایک ایسے وقت میں جب وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک ہیں، کاکول اکیڈمی میں خطاب کر رہے ہیں، اسلام آباد میں ملاقاتیں کر رہے ہیں کی صحت بارے افواہ پھیلائی
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اس جعلی دستاویز کی نشاندہی کرتے ہوئے سلمان احمد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی غیر مصدقہ معلومات کا پھیلاؤ نہ صرف عوام کو گمراہ کرتا ہے بلکہ سیاسی ماحول کو بھی مزید کشیدہ کر سکتا ہے،فیک خط وائرل کرنے پر کاروائی ہونی چاہئے

واضح رہے کہ رواں ماہ اپریل میں ہی معروف گلوکار سلمان احمد کے خلاف سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،ولیس کے مطابق گلوکار سلمان احمد کیخلاف سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ سلمان احمد کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر 2 لاکھ 65 ہزار 400 فالوورز ہیں، سلمان احمد نے قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا، سلمان احمد نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹ کو وائرل کیا اور اسے ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر نے خود دیکھیں-








