اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما اور وکیل سلمان اکرم راجہ کی آج عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانیِ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے،سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ24 مارچ کے عدالتی حکم کے باوجود میری ملاقات تاحال نہیں ہوئی۔ آج منگل کا دن ہے، اور میں نے بانیِ پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے اس کیس کے حوالے سے ہدایات لینی ہیں،اس موقع پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ جن اتھارٹیز کو عدالت میں پیش ہونا تھا، وہ کہاں ہیں؟،بعد ازاں عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسٹیٹ کونسل کو ہدایت دی کہ وہ فون کال کے ذریعے جیل حکام کو مطلع کریں اور سلمان اکرم راجہ کی آج ہی عمران خان سے ملاقات یقینی بنائیں۔عدالت نے یہ واضح کیا کہ حکم پر فوری عمل درآمد کیا جائے تاکہ وکیل اپنے موکل سے قانونی مشاورت کر سکیں۔

Shares: