پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ26 نومبر کو گرفتار افراد کو 9 مئی کے مقدمات میں بھی شامل کیا جا رہا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم قانون اور آئین کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں، ایف آئی آر کا مقصد سیاسی نہیں ہونا چاہیے، ہم مذاکرات بھی کریں گے اور سیاسی سطح پر راستہ بھی نکالنا چاہتے ہیں،زخمی اور شہداء کے ساتھ کھڑے ہیں۔
دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے سلمان اکرم راجہ کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دی،عدالت نے درج مقدمات میں سلمان اکرم راجہ کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کے خلاف 8 ایف آئی آرز درج ہیں، 8 مقدمات میں راہداری ضمانت حاصل کر لی ہے، 8 مقدمات معلوم ہیں، باقی کا پتہ نہیں۔