لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کےخلاف درج چھ مقدمات کی تفصیلات عدالت پیش کر دی گئی
اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ اٹک میں دو اور لاہور کے تھانوں میں چار مقدمات درج ہیں۔اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ لودھی نے آئی جی پنجاب کی طرف سے رپورٹ جمع کرائی،عدالتی وقت ختم ہونے کی بناء پر سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی کر دی گئی،جسٹس سید شہباز رضوی کے روبرو سلمان اکرم راجہ کے وکیل دلائل کے لئے پیش ہوئے.
سلمان اکرم راجہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سے وابستگی کی بناء پر مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک کے بعد دوسرے مقدمے میں غیر قانونی گرفتاری ہو رہی ہے۔خدشہ ہے پولیس کسی خفیہ مقدمے میں گرفتار کر سکتی ہے۔عدالت تمام درج خفیہ مقدمات کی تفصیلات طلب کرے۔عدالت پولیس کو ہراساں کرنے اور عدالت کی اجازت کے بغیر گرفتاری سے روکنے کاحکم دے۔
آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ
ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب
چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے
ایس سی او اجلاس،اسلام آباد میں صحت کے مراکز کھلے رکھنے کا اعلان
شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس،کن کن ممالک کے وزرااعظم آ رہے پاکستان؟
ایس سی او سربراہی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر،محسن نقوی کی اہم ہدایات