سابق وزیراعظم عمران خان نے گلوکار سلمان احمد کی جانب سے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور احمقانہ قرار دیتے ہوئے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سلمان احمد کو شرم آنی چاہیے کہ وہ خود امریکہ میں بیٹھ کر بشریٰ بی بی کے خلاف اس طرح کے الزامات لگا رہا ہے۔ یہ بیان عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران دیا، جہاں وہ توشہ خانہ کیس میں خود اور اپنی اہلیہ پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد زیر حراست ہیں۔سلمان احمد نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بشریٰ بی بی پر کئی متنازعہ الزامات عائد کیے تھے اور ان کے خلاف متواتر پوسٹس کی تھیں۔ ایک حالیہ ٹوئٹ میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور بشریٰ بی بی اس سازش کا حصہ ہیں۔ ان کے اس بیان کے بعد میڈیا میں شدید ردعمل آیا تھا، اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی تھی۔
عمران خان کی جانب سے سلمان احمد پر کی جانے والی تنقید اس وقت سامنے آئی ہے جب پارٹی کے دیگر رہنما، جیسے شہباز گل، اس معاملے پر مکمل خاموش تھے۔ اینکر پرسن منصور علی خان نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "عمران خان نے آخرکار سلمان احمد کی بشریٰ بی بی کے خلاف چلائی جانے والی مہم پر کھل کر ردعمل دیا ہے، جبکہ دیگر پی ٹی آئی رہنما اس پر خاموش تھے۔”عمران خان نے آج آکر سلمان احمد کو نکال دیا، پی ٹی آئی رہنماؤں کی زبانیں بند تھیں، شہباز گل امریکہ بیٹھاہے اور خاموش ہے حالانکہ سلمان احمد بشریٰ بی بی کو رگڑی جا رہا تھا،ہم بار بار کہہ رہے تھے کہ سلمان بشریٰ کے بارے کیا کہہ رہا ہے، مجال ہے شہباز گل نے کوئی بات کی ہو، آج عمران خان کو بولنا پڑا کہ یہ کیا بولے جارہا،