سلمان خان کےکراچی میں 3 ماہ قیام کرنے کا انکشاف

salman khan

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں 3 ماہ قیام کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

باغی ٹی وی کے مطابق سلمان خان کے کچھ عزیز و اقارب کراچی میں مقیم ہیں جن سے ان کے رابطے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود سیاسی کشیدگی کے باوجود آج بھی برقرار ہیں۔بھارتی اداکار کے والد سلیم خان کے خداداد کالونی میں مقیم پھوپھی زاد بھائی باری جیلانی نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ہم قیامِ پاکستان کے بعد بھارت کے شہر اندور سے ہجرت کر کے کراچی آئے تھے جبکہ سلیم خان کے دادا اور والد نے بھارت میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ اس وقت اندور پولیس میں اعلی عہدوں پر فائز تھے۔

انہوں نے سلیم خان کے بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ بننے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ممبئی کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری کا دوسرا مرکز اندور شہر ہے اور ہمارے بڑے وہاں محمکہ پولیس میں اعلی عہدوں پر فائز تھے تو جب بھی وہاں کسی فلم کی شوٹنگ ہوتی تھی تو کئی مشہور اداکار ہمارے پاس ٹھہرا کرتے تھے بس اسی طرح ہمارے خاندان کے لوگ بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ بنے۔باری جیلانی نے انکشاف کیا کہ سلمان خان مجھے باری ماموں کہتے ہیں اور میں 1980 سے لے کر اب تک 2 بار بھارت کا دورہ کر چکا ہوں اور دونوں بار بھارت میں سلمان خان کے گھر میں ہی ٹھہرا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ہم سلیم خان اور ان کی پوری فیملی سے آج بھی رابطے میں ہیں۔

باری جیلانی کے بیٹے ندیم نے بتایا کہ سلمان خان، ارباز خان، سہیل خان اور ان کی بہن 1980 کی دہائی میں کراچی آئے تھے اور ہمارے گھر پر 3 ماہ قیام کیا تھا۔ارباز خان یہاں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں 3 ماہ تک کراچی میں رہنا پڑا۔ندیم نے مزید بتایا کہ سلمان خان نے کراچی کے لائٹ ہاس سے پرانی جینز بھی خریدی تھیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں ممبئی بھی گیا ہوں اور وہاں میں سلمان خان کے گھر ٹھہرا تھا جبکہ کچھ عرصہ پہلے سلمان خان سے میری دبئی میں بھی ملاقات ہوئی تھی اور وہ میری توقع کے برعکس مجھ سے بہت گرم جوشی سے ملے تھے۔

پیپلزپارٹی ارکان کی اکثریت حکومتی اتحاد سے نکلنے کی رائے دیدی

کرینہ کپور نے سیف کو کیوں چھریاں ماریں؟ہسپتال رپورٹ،مزید سوالات

ن لیگ کی حمایت،پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب

Comments are closed.