ممبئی: بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان کی نئی ریلیز ہونے والی فلم سکندر کو باکس آفس پر کمائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم”سکندر” نے تیسرے دن فلم نے صرف 19.5 کروڑ روپے کمائے، جو کہ ریلیز کے پہلے دن کی کمائی کے مقابلے میں نمایاں کم تھے، فلم نے اتوار کو ریلیز ہونے کے بعد پہلے دن 26 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔
عید کے دن فلم نے کچھ بہتری دکھائی اور 29 کروڑ روپے کمائے، لیکن اس کے بعد کے دنوں میں کمائی میں تیزی سے کمی آئی، 3 دنوں میں فلم کی مجموعی کمائی 74.5 کروڑ روپے رہی،جبکہ فلم کا بجٹ 200 کروڑ روپے تھا، جس کے مقابلے میں ابتدائی کلیکشن توقعات سے کم ہے۔
38 سالہ خاتون آشنا کے ہاتھوں قتل، ملزم گرفتار
ماہرین کے مطابق سکندر کی ابتدائی کمائی مایوس کن رہی، خاص طور پر پشپا 2 کے مقابلے میں، فلم کی کہانی اور سلمان خان کے ایکشن پیکڈ کردار نے مداحوں کو کچھ حد تک متاثر تو کیا، لیکن مجموعی طور پر یہ فلم باکس آفس پر غیر معمولی کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔
دوسری جانب الو ارجن کی فلم پشپا 2 نے سکندر کو باکس آفس پر سخت ٹف ٹائم دیا ہے، پشپا 2 کے ہندی ورژن نے تیسرے دن ہی 73.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جبکہ فلم کی تین دنوں کی مجموعی کمائی 200.7 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔
ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کا بیٹی کے ہمراہ”کجرا رے” پر رقص