مزید دیکھیں

مقبول

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں متحد ہونا ہوگا، عظمیٰ بخاری

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ...

اوآئی سی کی غزہ کی تعمیر نو کی حمایت

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے امریکی صدر...

میو اسپتال میں انجیکشن کا ری ایکشن ،18 مریض متاثر، ایک کی موت

لاہور کے میو اسپتال میں پھیپھڑوں کے انفیکشن کے...

اراکین قومی اسمبلی کوسو فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں ملنا شروع

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اراکین کوسو فیصد اضافے...

بگ باس 15: سلمان خان کی کھلاڑی کو گھر میں گھس کر مارنے کی دھمکی دی

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے بگ باس 15 کے کھلاڑی ابھیجیت بچوکلے کو گھر میں گھس کر مارنے کی دھمکی دی ہے۔

باغی ٹی وی : بگ باس 15 کے کھلاڑی ابھیجیت بچوکلے جب سے گیم شو میں شامل ہوئے ہیں اس وقت سے ہی شو کے متنازع کھلاڑی کی بن چکے ہیں اور اکثر ان کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ برے رویے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں لیکن اس بار تو ابھیجیت بچوکلے نے کچھ ایسا کردیا جس کی وجہ سے سلمان خان اتنا زیادہ غصے میں آگئے کہ انہیں بگ باس کے گھر کے اندر آکر مارنے کی دھمکی دے دی۔

سلمان خان فیروزہ والا بریسلٹ کیوں پہنتے ہیں؟ وجہ بتا دی

بھارتی نجی چینل نے حال ہی میں شو کے نئے پرومو کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سلمان خان ابھیجیت بچو کلے کو دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کرنے پر ڈانٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

سلمان خان کہہ رہے ہیں بچوکلے یہ جو آپ نے گندی گندی گالیاں دی تھیں، کوئی دوسرا آپ کے گھروالوں کو دے تو آپ کو کیسا لگے گا۔ میں آپ کو وارننگ دے رہاہوں مڈ ویک آ کے نکال کے جاؤں گا یہاں سے بال پکڑ کے۔

بچو کلے سلمان خان کو کہتے ہیں میں بولوں، لیکن سلمان غصے میں انہیں کہتے ہیں ’’تو بولے گا نا تو گھر میں آکے تجھے مار کے جاؤں گا ،سلمان خان کی اس بات پر ابھیجیت بچو کلے بھڑک کر کہتے ہیں بھاڑ میں جائے آپ کا شو، کھولو دروازہ ایسے شو میں، میں رکنا بھی نہیں چاہتا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان نے شو میں شامل ایک اور کھلاڑی اداکارہ شمیتا شیٹھی کو بھی گھر والوں سے الجھنے پر کھری کھری سنائی تھیں یہ اس وقت شروع ہوا جب شو میں اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور شو کے کھلاڑیوں کو ٹاسک دیا کہ وہ بگ باس کے گھر میں موجود گناہگار کا نام بتائیں۔

شو کی کھلاڑی ریشمی دیسائی نے شو میں شامل ایک اور کنٹیسٹنٹ ابھی شیک بچھوکلے کا نام لیا اور ان کا نام لینے کی وجہ بتائی کہ انہوں نے دو بار شمیتا شیٹھی کو پیر کی جوتی بتایا ہے اور یہ بات مجھے چبھی۔

بگ باس 15 میں کھلاڑیوں کی غیر ضروری گفتگو اور حرکتیں،سلمان خان غصے میں آگ بگولہ ہو…

یہاں پر شمیتا شیٹھی نے بھی کہا کہ ابھیشیک نے مجھے پیر کی جوتی کہا اس کے علاوہ ایک نازیبا لفظ بھی کہا۔ کون ہے یہ آدمی؟ تاہم سلمان خان نے تصدیق کی کہ ابھیشیک نے شمیتا شیٹھی کو ایسا کچھ نہیں کہا۔ لیکن شمیتا اپنے موقف پر قائم رہیں اور مزید کہا یہ آدمی یہاں کیوں ہے؟-

شمیتا کی یہ بات سلمان خان کو اچھی نہیں لگی اور انہوں نے کہا اگر انہوں نے آپ کو کچھ کہا بھی ہے تو کیا آپ ان کے کہنے پر ہوجائیں گی؟ سلمان نے شمیتا کو ڈانٹتے ہوئے کہا آپ نے کہا وہ یہاں کیوں ہے؟ یہ بات صحیح نہیں ہے شمیتا ’’لعنت ہے‘‘۔

گلوکارسونو نگم فیملی سمیت کورونا وائرس کا شکار