بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی منہ بولی بہن، شویتا روہیرا، ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی ہیں۔
شویتا روہیرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس حادثے سے متعلق تفصیلات اور اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ اسپتال کے بستر پر نظر آ رہی ہیں۔شویتا روہیرا نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، "زندگی حیران کن واقعات سے بھری ہوئی ہے۔ ایک لمحے آپ ‘کل ہو نہ ہو’ گنگنا رہے ہوتے ہیں، اور اگلے ہی لمحے زندگی آپ کو ایک موٹر سائیکل بھیج دیتی ہے۔ میں نے خود کو چلنے کی بجائے اڑتے ہوئے پایا۔” انہوں نے مزید کہا کہ حادثے میں ان کی کوئی غلطی نہیں تھی اور انہوں نے اس دوران خود کو شدید درد اور تکلیف میں پایا۔شویتا نے اپنی حالت کے بارے میں مزید لکھا، "ٹوٹی ہوئی ہڈیاں، زخم اور کئی گھنٹے بستر پر لیٹنا میری فہرست میں شامل نہیں تھا، مگر شاید قسمت نے چاہا کہ مجھے صبر کرنے کی ضرورت ہے۔”انہوں نے یہ بھی کہا کہ کبھی کبھار زندگی ہمیں دوبارہ مضبوط بنانے کے لیے ہمیں توڑ دیتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، شویتا روہیرا کا سلمان خان کے ساتھ گہرا تعلق ہے اور وہ ان کی منہ بولی بہن ہیں۔شویتا روہیرا کی شادی 2014 کے آخر میں بالی وڈ اداکار پلکت سمراٹ سے ہوئی تھی، تاہم ایک سال بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی۔ اس کے بعد پلکت سمراٹ نے گزشتہ سال اداکارہ کریتی کھربنڈا سے شادی کر لی تھی۔شویتا روہیرا کے حادثے کے بعد ان کے دوست اور مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
واشنگٹن فضائی حادثہ،بھارتی نژاد خاتون،دولہا پائلٹ،سکیٹنگ چیمپئنز سمیت دیگر ہلاک