سلمان خان کی سکیورٹی میں مزید اضافہ
ممبئی: پولیس کی جانب سے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے-
باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے معاملے پر خدشات کے پیشِ نظر ایک مرتبہ پھر سلمان خان کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
کمال آر خان نے سلمان خان سے معافی مانگ لی
رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو اب تک ممبئی پولیس نے پولیس تحفظ فراہم کیا تھا تاہم اب اداکار کو Y+ سکیورٹی کور دیا جائے گا اس کا مطلب ہے کہ اُن کے ساتھ ہر وقت چار مسلح سکیورٹی اہلکار موجود ہوں گے۔
Maharashtra | Mumbai police to provide Y+ security cover to actor Salman Khan. The step has been taken by the state govt after the actor received a threat letter from Lawrence Bishnoi gang earlier: Maharashtra Police
(File Pic) pic.twitter.com/0CjJuE3Zqm
— ANI (@ANI) November 1, 2022
سلمان خان کے پاس سیکیورٹی کے لیے کل 11 اہلکار ہوں گے، جن میں ایک یا دو کمانڈوز بھی شامل ہیں۔ ان میں سے پانچ ان کی رہائش گاہ پر تعینات ہوں گے (ایک کمانڈو، چار کانسٹیبل) اور تین پرسنل سیکیورٹی آفیسرز (پی ایس او) ان کے ساتھ رہیں گےپرسنل سیکیورٹی آفیسرز کو تین شفٹوں میں تعینات کیا جاتا ہے (یعنی ایک وقت میں تفویض کردہ شخص کے ساتھ ایک پی ایس او)
یاد رہے کہ سلمان اور ان کے والد سلیم خان کورواں سال جون میں لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا جس میں سلمان اور سلیم کو ’موسے والا‘ جیسا حال کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔
سدھو موسے والا پنجابی گلوکار تھے جنہیں اس سال کے شروع میں پنجاب میں قتل کر دیا گیا تھا۔ ممبئی پولیس نے سدھو کے قتل میں ملوث لارنس بشنوئی کے گینگ سے متعدد غنڈوں کو گرفتار کیا تھا-
ساجد خان کو سلمان خان بچا رہے ہیں شرلین چوپڑہ کا الزام
اداکار کے حفاظتی اقدامات میں اب تک باقاعدہ پولیس تحفظ شامل تھااس کیس میں نئی پیش رفت اس وقت ہوئی جب گزشتہ چند ماہ میں ممبئی، پنجاب اوردہلی میں ہونے والی تحقیقات میں یہ بات سامنےآئی کہ گینگسٹر بشنوئی اور گولڈی برار نےممبئی میں خان کوقتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس کی دو بار کوشش کی گئی تھی – ایک بار 2017 میں ان کی سالگرہ کی تقریب کے دوران ان کے باندرہ کے گھر کے باہر اور ایک بار 2018 میں اس کے پنول فارم ہاؤس پر۔
علاوہ ازیں بالی ووڈ نگری کے دو مشہور اداکار اکشے کمار اور انوپم کھیر کو بھی اب ممبئی پولیس کی جانب سے سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے کمار اور کھیر کو X زمرہ کی سیکیورٹی دی جائے گی، جس کا مطلب ہے کہ ہر وقت انہیں دو مسلح اہلکار تفویض کیے جائیں گے۔ کوئی کمانڈوز فراہم نہیں کیا جائے گا اضافی احتیاط کی قیمت مشہور شخصیات برداشت کریں گی۔