سلمان خان نے معروف فلمی تجزیہ نگار کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرا دیا

0
114
سلمان خان نے معروف فلمی تجزیہ نگار کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرا دیا

سلمان خان نے ’’رادھے، یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘‘ کا ریویو کرنے کے لیے بھارتی فلموں کے تجزیہ نگار اور اداکار کمال آر خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا ہے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کمال آر خان کے خلاف کیس ممبئی کی ایک مقامی عدالت میں درج کیا گیا ہے سلمان خان کی قانونی ٹیم نے پیر کے روز کمال آر خان کو نوٹس بھیجا تھا۔

رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پرآج یعنی جمعرات کو سٹی سول کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج کے سامنے اس کیس کی فوری سماعت کی اپیل کی گئی ہے۔

دہلی ہائیکورٹ کا واٹس ایپ انتظامیہ کو فلم ’رادھے‘ شئیر کرنے والے اکاؤنٹس بند کرنے…

کمال آر خان نے سلمان خان کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس اور ہتک عزت کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ میں یہ کئی بار کہہ چکا ہوں کہ میں کسی بھی پروڈیوسر اور اداکار کے نہ کہنے پر فلم ریویوز نہیں کرتا۔
https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1397343649277435907?s=20
انہوں نے کہا کہ سلمان خان نے فلم’’رادھے‘‘ کا ریویو کرنے پر میرے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ میرے ریویو نے انہیں بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔ لہذا میں اب ان کی کسی فلم کا ریویو نہیں کروں گا۔
https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1397181935370260485?s=20
ایک اور ٹوئٹ میں نوٹس کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کے آر کے نے کہا سلمان خان یہ ہتک عزت کا مقدمہ آپ کی مایوسی کا ثبوت ہے۔ میں فلموں کے ریویوز اپنے فالوورز کے لیے کرتا ہوں آپ کو مجھے فلم ریویوز کرنے سے روکنے کے بجائے بہتر فلمیں بنانی چاہئیں میں سچائی کے لیے لڑتا رہوں گا۔ کیس کے لیے شکریہ-

بالی ووڈ میں بطور ہیرو سلمان خان کا کرئیر ختم ہو چکا ہے مشہور فلمی تجزیہ نگاروں…

واضح رہے کہ دبنگ خان کی عیدالفطر کے موقع پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی گئی فلم ’’رادھے‘‘ کو شائقین نے زیادہ پسند نہیں کیا۔ فلمی تجزیہ نگاروں کے ردعمل کو دیکھا جائے تو انہوں نے سلمان بھائی کی اس فلم کو مایوس کن قرار دیا ہے-

کورونا وبا کے باعث بھارتی سینما بند ہیں۔ اس صورتحال میں جہاں بھارت کے بڑے اسٹارز نے اپنی فلموں کی ریلیز روک دی ہے۔ وہیں دبنگ خان نے اپنی فلم ’’رادھے‘‘ کو ریلیز کرنے کے لیے بہت بڑا رسک لیا اور اسے او ٹی ٹی اور مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز زی فائیو اور زی پلیکس پر ریلیز کیا جس کی وجہ سے فلم کی آمدنی کے اعدادوشمار تو نہیں بتائے جاسکے تاہم لوگوں نے فلم کو آن لائن کافی برے ریویوز دئیے ہیں جب کہ آئی ایم ڈی بی پر بھی فلم کو 10 میں سے صرف 1.9 ریٹنگ ملی ہے۔

Leave a reply