سلمان خان نے اپنے باڈی گارڈ ’شیرا‘کے بیٹےکو اگلی فلم کیلئے سائن کر لیا
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/12/salman-abir-singh.png)
ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور پروڈیوسر سلمان خان اپنے باڈی گارڈ ’شیرا‘کے بیٹے ابیر سنگھ کو اپنی اگلی فلم میں ہیرو لانچ کریں گے۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے26 سالوں سے وفادار باڈی گارڈ شیرا کا بیٹا ابیر سنگھ بھی اب بالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار ہے، ابیر سنگھ کو ان کے گاڈ فادر سلمان خان اپنی آنے والی فلم میں بطور ہیرو لانچ کریں گے۔
سلمان خان کے بعد شادی کروں گا،باہو بلی اسٹار پربھاس
سلمان خان نے ابیر کو فلموں میں لانچ کرنے کے لیے ہدایت کار ستیش کوشک سے بھی رابطہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ مکمل ہوچکا ہے جبکہ فلم کی ادکارہ کی تلاش جاری ہے جو کہ ممکنہ طور پر کوئی نئی ہیروئن ہوگی جس کو لانچ کیا جائے گا، سلمان نے ذاتی طور پر دو،تین اداکاراؤں کو اس کے لیے آنے کو کہا ہے ان میں سے کوئی بھی ابھی فائنل نہیں ہوا ہے۔ فلم کی شوٹنگ جنوری 2023 میں شروع ہونے کا امکان ہے،اس لیے اداکارہ کو لاک اپ کرنا فلم بنانے والوں کی اولین ترجیح ہے۔
بوبی دیول سلمان خان کو ماموں کیوں کہتے ہیں؟
سلمان نے کہا تھا کہ شیرا کے بیٹےر کو ابھی تیار کیا جا رہا ہے اور بہت سارے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز پہلے ہی اس پر غور کر رہے ہیں۔ شیرا کو لگتا ہے کہ میں اس کے بیٹے کے لیے اسکرپٹ کا بہترین جج ہوں گا، اس لیے میں اب اسکرپٹ کو چھان رہا ہوں۔ مجھے ابھی تک کچھ اس قابل نہیں ملا۔
یاد رہے کہ سلمان اس سے قبل بھی کئی نئے چہروں کو بالی ووڈ میں لانچ کرچکے ہیں، جن میں سنیل شیٹی کی بیٹھی اتھیا،سورج پنچولی، ظہیر اقبال ، زرین خان اور سوناکشی سنہا وغیرہ شامل ہیں تاہم اب وہ اپنے باڈی گارڈ کے بیٹے کو لانچ کریں گے یہ جان کر ان کے مداح بھی حیران ہیں۔
سلمان خان نے ماضی میں کہا تھا کہ وہ جب تک ہو سکے بچوں کو لانچ کرکے ان کی پشت پناہی کرتے رہیں گے-