بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کا ٹریلرجمعرات کے روز جاری کیا گیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا یہاں تک کہ ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ فہرست میں رہا-
باغی ٹی وی : ٹریلر کو دیکھتے ہی مداحوں نے پسندیدگی کی سند جا ری کر دی تھی اور ٹریلر کی دھوم مچنے سے ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ بالی ووڈ سلطان کی فلم بلاک بسٹر ثابت ہو گی تاہم ایسا کہاں ممکن ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی نظروں سے کبھی کوئی چیز اوجھل رہی ہو اور پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث نہ رہی ہو تاہم یہی کچھ سلمان خان کی فلم کے ٹریلر کے ساتھ ہواجس میں سے مداحوں نے کچھ دیر بعد ہی ایک نقص تلاش کرلیا۔
Race 3 Radhe
Same clothes, diff chick😂😭#RadheThisEid #RadheTrailer #RadheYourMostWantedBhai #SalmanKhan pic.twitter.com/mkfQyLmE8n
— PRINCESS💚 (@PriyankaAnomaly) April 22, 2021
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے فلم کے ایک سین میں سال 2018 کی فلم ’ریس3‘ میں پہنا ہوا لباس استعمال کیا۔
سوشل میڈیا پر کاسٹیوم ڈیزائنرکی اس غلطی پر کافی تنقید کی جارہی ہے جبکہ کچھ انٹرنیٹ صارفین اس کی میمز بھی بنارہے ہیں۔ فی الحال فلم انتظامیہ کی جانب سے اس پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔
React to the #RadheTrailer with one emoji.
The film is set to release on multiple platforms on May 13, 2021. #SalmanKhan #DishaPatani pic.twitter.com/5qnFkeTyHi
— Filmfare (@filmfare) April 22, 2021
واضح رہے کہ سلمان خان اور دیشا پٹانی کے اکاؤنٹ کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی ایکشن سے بھرپور اس فلم کے ٹریلر کو دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
ایکشن سے بھرپور فلم’ رادھے‘ میں سلمان خان ڈرگ مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے لڑتے نظر آئیں گے۔ اداکار رندیپ ہودا فلم میں ولن کا کردار نبھا رہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ دیشا پٹانی اور جیکی شروف شامل ہیں۔
سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ گذشتہ سال عید پر ریلیز کی جانی تھی تاہم کورونا کے باعث اسے ملتوی کیا گیا اور اب اس عیدالفطر کے موقع پر فلم 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔