سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش میں پاکستانی بھی شامل ہے،ممبئی پولیس کا مضحکہ خیز دعویٰ
ممبئی پولیس نے بالی ووڈ سٹار سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ڈھونڈ نکالا-
باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں نوی ممبئی پولیس نے سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی دوسری کوشش ناکام بناتے ہوئے لارنس بشنوئی گینگ کے چار کارندوں کو گرفتار کیا ہے جو پنویل کے علاقے میں سلمان خان کی کار پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
تاہم اب نوی ممبئی پولیس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ملزمان نے ایک پاکستانی اسلحہ سپلائر سے ہتھیار حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، جس کے ذریعے انہوں نے سلمان خان پر حملہ کرنا تھا، پولیس کی طرف سے ایف آئی آر میں 17 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن میں لارنس بشنوئی، انمول بشنوئی، سمپت نہرا اور گولڈی براڑ شامل ہیں۔
آئی ایم ایف نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نئے سالانہ …
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے چار ملزمان میں دھننجے عرف اجے کیشپ، گورو بھاٹیہ عرف ناہوی، وسپی خان عرف وسیم چکنا اور رضوان خان عرف جاوید خان شامل ہیں،اجے کیشپ نے مبینہ طور پر سلمان خان کے گھر اور فارم ہاؤس کی ریکی کی اس منصوبہ بندی میں ’ڈوگر‘ نامی ایک پاکستانی بھی ملوث پایا گیا ہے، جسے ملزمان نے ایک ویڈیو کال کے ذریعے کلاشنکوف و دیگر اسلحہ فراہم کرنے کو کہا تھا۔
اپنی پسند کی شادی کے لیے 8 سال تک مشکلات سے گزرنا پڑا ،محمد رضوان
پولیس کے مطابق لارنس بشنوئی اور سمپت نہرا گینگز کے 60سے 70ملزمان ممبئی، رائے گڑھ، نوی ممبئی، ٹھانے، پونے اور گجرات سمیت دیگر جگہوں پر سلمان خان کی نگرانی کر رہے تھے منصوبہ بندی کے مطابق ملزمان نے سلمان خان پر حملہ کرنے کے بعد کنیا کماری سے کشتی کے ذریعے فرار ہو کر سری لنکا پہنچنا تھا۔