امریکا نے ملعون سلمان رشدی کے سرپرانعام رکھنے والی ایرانی تنظیم پر پابندی عائد کردی

0
100

واشنگٹن: امریکا نے ملعون سلمان رشدی کے سرپرانعام رکھنے والی ایرانی تنظیم پر پابندی عائد کردی، اس ایرانی ادارے پر پابندی شاتم رسول سلمان رشدی کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اس کے خلاف خرداد فاونڈیشن کے مقرر کیے گئے انعام کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔

باغی ٹی وی : امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی تنظیم کو دہشتگردوں کی عالمی تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

جمعہ کے روز ایران کے اس ادارے پر لگائی گئی پابندی کی وجہ یہ بنی ہے کہ اس ادارے نے کئی سلمان رشدی کے سر کی قیمت مقرر کئی ملین ڈالر مقرر کر رکھی ہے۔

یہ امریکی اقدام لبنانی نژاد امریکی مسلمان سلمان رشدی پر حالیہ ماہ اگست میں کیے گئے ایک قاتلانہ حملے کے بعد سامنے آیا ہے جس کے نتیجے میں شاتم رسول اپنی ایک آنکھ کی بینائی محروم اورایک بازو کو حرکت دینے سے معذور ہو چکا ہے ابھی تک ہسپتال میں زیر علاج ہےکیونکہ حملے کے دوران اس کے جگر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

فلپائن میں لینڈ سلائڈنگ اور سمندری طوفان سے 72 افراد ہلاک ، سینکڑوں لاپتہ

ایرانی ادارے خرداد فاونڈیشن نے 1989 میں سلمان رشدی کے سر کی قیمت مقرر کی تھی جب وہ اپنے ملک بھارت میں رہتا تھا اور اس نے اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخیوں پر مبنی کتاب لکھی تھی۔ بعد ازاں سلمان رشدی کو لندن میں پناہ دے دی گئی ۔ وہ اب لندن اور امریکہ میں ہی رکا ہو ا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں خرداد فاونڈیشن کو بطور خاص دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا آزادی اظہار اور انسانی حقوق کو ایرانی حکام کی جانب سے لاحق خطرات کے خلاف اپنےموقف پر ڈٹا رہے گا۔ ملعون سلمان رشدی کے سرپرانعام رکھنا ایک پرتشدد کام تھا جس کی ایرانی حکام نے تعریف کی ایرانی تنظیم نےملعون رشدی کےسر پر 3.3 ملین ڈالرکا انعام مقرر کررکھا ہے۔

برطانوی بادشاہ چارلس کی اہلیہ کےطیارے سے دوران پرواز پرندا ٹکرا گیا

Leave a reply