سالوں سے بےلوث خدمتگار حکومتی امداد کا منتظر

0
25

قصور کئی سالوں سے بے لوث بطور رضار ڈیوٹی سرانجام دینے والا صابر حسین کھوکھر حکومتی توجہ کا منتظر
تفصیلات کے مطابق دوسہرا گراؤنڈ قصور کا رہائشی پرویز شریف عرف صابر حسین کھوکھر کئی سالوں سے بے لوث للیانی اڈا چوک میں ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے دن رات موجود رہتا ہے اور اس دوران سڑک سے گزرنے والی خواتین، بچوں اور بزرگوں کو ٹریفک حادثات سے بچانے کیلئے بھی مصروف رہتا ہے جس کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں ہے جوکہ حکومتی توجہ کا منتظر ہے پرویز شریف عرف صابر حسین کھوکھر کا کہنا ہے کہ اس کے 4بچے، بیوی اور بوڑھی ماں ہے جس کی اسے کفالت کرنا ہوتی ہے جبکہ جواں سالہ بیٹا بیماری کی زد میں ہے اور اس وقت گھر میں فاقوں کا راج ہے کئی کئی دن گھر کا چولہا نہ جلنے سے بے بسی اور مایوسی بڑھ چکی ہے حکومت میری معقول ماہانہ تنخواہ مقرر کرے تاکہ میرے گھر کا کھانے پینے کا نظام چل سکے موبائل ایسوسی ایشن قصور کی طرف سے صابر حسین کھوکھر کو اعلیٰ اور بےلوث خدمت کے اعتراف میں اعزاز حسن کارکردگی اور میڈل مل چکاہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پرویز شریف عرف صابر حسین کھوکھر بے لوث اور درد دل رکھنے والا انسا ن جو ہر وقت ہمیں للیانی اڈا چوک میں ٹریفک کنٹرول کرتا نظر آتا ہے جبکہ اس وقت بھی پرویز شریف عرف صابر حسین کھوکھر کا خدمت خلق کا سلسلہ جاری رہتا ہے جب ہزاروں روپے ماہانہ تنخواہیں لینے والے ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔ افسوس کہ مخلوق خدا کی بے لوث خدمت کرنے والا پرویز شریف عرف صابر حسین کھوکھر اس وقت معاشی مسائل کا شکار ہے، حکومت کو چاہئے کہ وہ اس کا ماہانہ وظیفہ مقرر کرے اور اس کو سرکاری نوکری دی جائے تاکہ یہ اپنے بیوی بچوں اور بوڑھی ماں کی کفالت کر سکے۔

Leave a reply