نمک کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی: اے این ایف نے نمک کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

باغی ٹی وی: اینٹی نارکوٹکس فورس کےترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کنٹینر سے 26 کلو 500 گرام آئس برآمد ہوئی ہے آئس کو کنٹینر کے فرش میں خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا اورکنٹینر کراچی کی ایک نجی کمپنی نےملائیشیا کےلیے بُک کرایا تھا، کنٹینر اور منشیات قبضےمیں لےکرکارروائی کی جارہی ہے۔

کراچی،ایک ہفتے میں 65 ملزمان گرفتار،8 پستول،10 کلو سے زائد چرس برآمد

واضح رہے کہ قبل ازیں کراچی میں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران مجموعی طور پر 65 ملزمان کو گرفتار کیا. گزشتہ ہفتہ 1 پولیس مقابلہ ہوا جس میں 2 مطلوب ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے. دیگر ملزمان میں 6 اسٹریٹ کریمنلز, 2 موٹر سائیکل لفٹرز, 20 منشیات فروش, 13 گٹکا ماوا سپلائرز اور 24 دیگر مقدمات میں گرفتار ملزمان شامل ہیں-

ملتان:12 سالہ بچہ سے مبینہ بد فعلی ، دوران علاج انتقال کرگیا

ملزمان سے 8 پستول بمعہ 29 راؤنڈز, 2 چوری شدہ موٹر سائیکلز, 10 کلو سے زائد چرس, 510 گرام ہیروئن, 153 گرام آئس, 270 گرام کرسٹال, 57 کلو گٹکا/ماوا, 50 کلو چھالیہ اور 12 شراب برآمد کی گئی پولیس مقابلہ عیدگاہ کی حدود میں پیش آیا تھا. ملزمان کو ڈسٹرکٹ سٹی کے مختلف تھانہ جات کی حدود سے گرفتار کیا گیا. گرفتار اسٹریٹ کریمنلز شہر بھر میں ڈکیتی راہزنی اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے-

پاکستان میں جب بھی شاپنگ کی دوکانداروں نے پیسے نہیں لئے،وریندر سہواگ

Comments are closed.